عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ممالک کو ایبولا کے باعث سفری پابندیوں کے خلاف خبردار کیا، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادانوم گیبریئیسس نے ہفتہ کو ان ممالک سے اپیل کی کہ وہ ان اقدامات پر نظرثانی کریں۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 2:08 PM IST | New York
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ممالک کو ایبولا کے باعث سفری پابندیوں کے خلاف خبردار کیا، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادانوم گیبریئیسس نے ہفتہ کو ان ممالک سے اپیل کی کہ وہ ان اقدامات پر نظرثانی کریں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادانوم گیبریئیسس نے سنیچر کو ان ممالک سے اپیل کی جنہوں نے جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا کی وبا پھوٹنے کے بعد سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں، کہ وہ ان اقدامات پر نظرثانی کریں۔کنیڈا اور امریکہ نے کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کے باشندوں کے لیے وبا کا حوالہ دیتے ہوئے سفری پابندیاں اور ویزا معطلی عائد کر دی ہے۔ساتھ ہی روانڈا اور یوگنڈا نے کانگو سے آنے والے سفر کو محدود کر دیا ہے۔ یہ دونوں ممالک کانگو کے ساتھ سرحدیںساجھا کرتے ہیں۔وہ غیر ملکی شہری جنہوں نے پچھلے۳۰؍ دنوں میں کانگو کا سفر کیا ہے، انہیں روانڈا میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے امریکہ ۲۵۰؍ویں یومِ آزادی کا کنسرٹ منسوخ کر دیا، سیاسی ریلی کا اعلان
دریں اثناء ایتوری صوبے کے دارالحکومت بونیا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جو وبا کا مرکز ہے، ٹیڈروس نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی ایبولا کی وبا کے خلاف تحفظ کے بہترین ہتھیار ہیں، جبکہ سفری پابندیاں معاملات کی رپورٹنگ میں شفافیت میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔انہوں نے مقامی سماج پر زور دیا کہ وہ ایبولا کی بنڈیبوگیو قسم کے خلاف احتیاط جا ری رکھیں، جس کے لیے فی الحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا علاج موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم یہاں لوگوں کو یہ بتانے نہیں آئے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا، ’’ سماج اپنے مسائل اور اپنے حل خود سمجھتی ہیں۔ ہمارا کردار مل کر ان مسائل کو حل کرنے میں آپ کی مدد کرنا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کانگو میں ایبولا کی روک تھام کی بہ نسبت پھیلاؤ زیادہ تیز: طبی اداروں کا انتباہ
بعد ازاں ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق، کانگو اور یوگنڈا میں موجودہ وبا میں کم از کم۱۳۴؍ تصدیق شدہ معاملات درج ہوئے ہیں۔ جبکہ دونوں ممالک میں تصدیق شدہ معاملات میں ایبولا سے اموات کی تعداد۱۸؍ ہے۔تاہم کانگوکے صحت حکام نے بتایا کہ نئے مشتبہ معاملات درج ہوتے رہتے ہیں، اور۱۵؍ مئی کو وبا کے اعلان کے بعد مجموعی تعداد۱۰۰۰؍ سے تجاوز کر چکی ہے۔واضح رہے کہ ایبولا کی بنڈیبوگیو قسم کانگو کے تین مشرقی صوبوں ایتوری، شمالی کیوو اور جنوبی کیوو میں مرکوز ہے۔