Inquilab Logo Happiest Places to Work

`معاشی ترقی اس صورت میں اہمیت رکھتی ہے جب یہ سبھی کیلئے ہو:سیتارمن

Updated: July 28, 2025, 2:20 PM IST | Agency | New Delhi

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے  کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی اقتصادی ترجیح صرف ترقی نہیں ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ ترقی سب کے لیے فائدہ مند، جامع اور دیرپا ہو۔

Nirmala Sitharaman. Picture: INN
نرملا سیتا رمن۔ تصویر: آئی این این

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے  کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی اقتصادی ترجیح صرف ترقی نہیں ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ ترقی سب کے لیے فائدہ مند، جامع اور دیرپا ہو۔ انہوں نے عالمی اور گھریلو اقتصادی تبدیلیوں کے درمیان ہندوستان کو تیزی سے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیتا رمن نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ایک کتاب `اے ورلڈ ان فلوکس: انڈیا کی اقتصادی ترجیحات کے اجراء کے موقع پر بول رہی تھیں۔ یہ کتاب معروف ماہر اقتصادیات شنکر اچاریہ کو وقف ہے اور پروفیسر امیتا بترا اور صحافی اے کے بھٹاچاریہ نے اس کی تدوین کی ہے۔
 وزیر خزانہ نے کہا کہ آج کا عالمی ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کتاب کے عنوان `اے ورلڈ ان فلوکس کو موجودہ دور کی درست عکاسی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’اداروں کو جو پہلے مستحکم اور موثر سمجھے جاتے تھے، خاص طور پر کثیر الجہتی ادارے، اب غیر یقینی کے مرحلے میں ہیں۔ یہ صرف مالیاتی اداروں کے بارے میں نہیں بلکہ اسٹریٹجک اداروں کا بھی ہے۔‘‘ سیتا رمن نے ہندوستان سے اپیل کی کہ وہ اس بدلتے ہوئے ماحول میں نہ صرف حصہ لے بلکہ فعال کردار ادا کریں۔ ایک استعارہ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’کیا آپ ایک جامد ٹکڑا بننا پسند کریں گے یا متحرک؟ آپ کو اپنے ٹکڑے کی شکل کو بار بار تبدیل کرنا ہوگا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK