Updated: July 28, 2025, 7:08 PM IST
| Mumbai
اہان پانڈے اور انیت پڈا کی اداکاری سے سجی ’’سیارہ‘‘نے اکشے کمار کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنےو الی فلم ’’گڈ نیوز‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی فلم نے گھریلو باکس آفس پر ۲۲۰ء ۷۵؍ کروڑروپے اور عالمی باکس آفس پر ۴۰۰ ؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔
یش راج فلمز کی رومینٹک میوزیکل ڈراما فلم ’’سیارہ‘‘، جس میں اہان پانڈے اور انیت پڈا نے کلیدی کردار نبھائے ہیں، باکس آفس پر فلموں سے رغبت رکھنے والے افراد کی پہلی پسند ثابت ہورہی ہے۔ موہت سوری کی ہدیتکاری میں بنی اس فلم نےاپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ۱۷۵؍ کروڑروپے جبکہ دوسرےہفتے میں آٹھویں دن ۱۸ء ۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے نویں دن ۲۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس کے بعد ۹؍ دن بعد فلم کا مجموعی کاروبار ۲۲۰ء ۷۵؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر ’’شعلے‘‘ کے ٹکٹ کی تصویر شیئر کی، کہا قیمت ۲۰؍ روپے تھی
’’سیارہ‘‘ نے اپنی ریلیز کے نویں دن اکشے کمار کی اب تک کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا
’’سیارہ‘‘ نے اپنی ریلیز کے نویں دن ہی اکشے کمارکی اب تک کی سب سےزیادہ کاروبار کرنے والی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اکشے کمارکے کریئر کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ’’گڈ نیوز‘‘ ہے جس کا لائف ٹائم کاروبار ۲۰۵ء ۱۴؍ کروڑ روپے ہے۔’’سیارہ‘‘ نے ۱۰؍ دنوں میں ۳۰؍ تا ۳۲؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جبکہ دسویں دن فلم کا مجموعی کاروبار ۲۵۲؍ کروڑ روپے تھا۔
یہ بھی پڑھئے: سنجے کپور کی۳۰؍ ہزار کروڑ کی جائیداد پر تنازع، کرشمہ کپور کا نام بھی خبروں میں
عالمی باکس آفس پر ’’سیارہ‘‘ کا کاروبار
عالمی باکس آفس پر ’’سیارہ‘‘ نے ۴۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے جبکہ ۶۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرنے کے قریب ہے۔