Inquilab Logo Happiest Places to Work

چوتھی سہ ماہی میں معیشت کی شرح نمو۴ء۷؍فیصد

Updated: May 31, 2025, 10:51 AM IST | Agency | New Delhi

این ایس او کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جی ڈی پی نے آخری سہ ماہی جنوری تا مارچ میں۷ء۴؍فیصد کی متوقع شرح سے بہتر اضافہ کیا۔

The Indian economy has seen good growth in the last financial year. Photo: INN
گزشتہ مالی سال میں ہندوستانی معیشت میں اچھی نمو رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

جنوری-مارچ سہ ماہی میں۷ء۴؍ فیصد کی شرح سے بڑھنے والی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے زور پر ہندوستانی معیشت نے مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء میں ۶ء۵؍ فیصد کی شرح نمو حاصل کر کے دنیا کی `تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت کا خطاب برقرار رکھا، لیکن یہ شرح نمو ۴؍برسوں میں سب سے کم ہے۔ 
 جمعہ کو سینٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (این ایس او) کی طرف سے جاری کردہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق جی ڈی پی نے آخری سہ ماہی جنوری تا مارچ میں۷ء۴؍فیصد کی متوقع شرح سے بہتر اضافہ کیا، جو کہ پچھلی ۳؍ سہ ماہیوں سے زیادہ ہے۔ مالی سال۲۴۔۲۰۲۳ء کی آخری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو۴ء۸؍ فیصد تھی۔ دسمبر میں ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار کو۴ء۶؍ فیصد پر نظرثانی کر دیا گیا ہے۔ مارچ۲۰۲۵ء میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں برائے نام جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ ۸ء۱۰؍ ہے۔
  این ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال۲۵۔۲۰۲۴ء میں حقیقی جی ڈی پی میں۵ء۶؍ فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ برائے نام جی ڈی پی نے مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء میں ۸ء۹؍ فیصد کی شرح نمو دیکھی ہے  تاہم  مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء کے حقیقی جی ڈی پی کے اعداد و شمار پچھلے ۴؍برسوں میں سب سے کم ہیں۔ یہ شرح نمو مالی سال ۲۲۔۲۰۲۱ء میں ۷ء۹؍ فیصد، ۲۳۔۲۰۲۲ءمیں۶ء۷؍ فیصد اور ۲۴۔۲۰۲۳ء   میں۲ء۹؍ فیصد تھی۔
 مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ءکی چوتھی سہ ماہی کے دوران تعمیراتی شعبے میں۸ء۱۰؍ فیصد کی شرح نمو دیکھی گئی ہے۔ اس کے بعد `عوامی انتظامیہ، دفاع اور دیگر خدمات  کے شعبے میں۸ء۷؍ فیصد کی شرح نمو اور `مالیاتی، رئیل اسٹیٹ اور کاروباری خدمات  کے شعبے میں۷ء۸؍ فیصد کی شرح نمو ہے۔
 مالی سال۲۵۔۲۰۲۴ء کی چوتھی سہ ماہی میں مستقل قیمتوں پر حقیقی جی ڈی پی یا جی ڈی پی کا تخمینہ۳۵ء۵۱؍  لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو مالی سال ۲۴۔۲۰۲۳ء کی چوتھی سہ ماہی میں ۸۲ء۴۸؍ لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں ۴ء۷؍ فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء کی چوتھی سہ ماہی میں موجودہ قیمتوں پر برائے نام جی ڈی پی یا جی ڈی پی کا تخمینہ۱۸ء۸۸؍ لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے جو ۲۴۔۲۰۲۳ء کی چوتھی سہ ماہی میں۶۱ء۷۹؍ لاکھ کروڑ کے مقابلے میں ۸ء۱۰؍ فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء کی چوتھی سہ ماہی میں حقیقی جی وی اے کا تخمینہ ۷۶ء۴۵؍ لاکھ کروڑ لگایا گیا ہے، جو مالی سال ۲۴۔۲۰۲۳ء کی چوتھی سہ ماہی میں۸۶ء۴۲؍ لاکھ کروڑ  روپے کے مقابلے میں۸ء۶؍ فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء کی چوتھی سہ ماہی میں برائے نام جی وی اے کا تخمینہ۴۶ء۷۹؍ لاکھ کروڑ  روپے لگایا گیا ہے، جو مالی سال ۲۴۔۲۰۲۳ء کی چوتھی سہ ماہی میں۵۱ء۷۲؍ لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں۶ء۹؍ فیصد زیادہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK