Inquilab Logo Happiest Places to Work

بکروں کے مرنے اور تاجروں سے رقم وصولی کا الزام

Updated: June 02, 2025, 4:07 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

دیونار مذبح کے جنرل منیجر نےان خبروں کو غلط بتایا۔ منڈی میں ایک لاکھ۳۰؍ہزار سے زائدہ بکرے لائے گئے۔

A large number of buyers came to the Deonar slaughterhouse on Sunday, but the sale of sacrificial animals has not yet picked up. Photo: Inqil
دیونار مذبح میں اتوار کو بڑی تعداد میں خریدارآئے لیکن قربانی کے جانوروں کی فروخت میں ابھی تیزی نہیںآئی ہے۔ تصویر: انقلاب

یہاں بڑی تعداد میں جانور مرنے اور تاجروں سے بڑی بڑی رقم کا مطالبہ کئے جانے پر کئی تاجر اپنی گاڑی واپس لے جانے پر مجبور ہوگئے۔  یہ خبریں گشت کررہی ہیں جسے دیونارمذبح انتظامیہ نے غلط قرار دیا ہے۔ 
 اس بارے میں دیونار مذبح کے جنرل منیجر کلیم‌ پاشا پٹھان سے نمائندہ انقلاب کے استفسار پر انہوں نے دونوں خبروں کو غلط بتایا اور کہا کہ اب تک۲۰؍بکرے مرے ہیں اور ان کی  قدرتی  موت ہوئی ہے۔ اسی طرح تاجروں سے بڑی یا چھوٹی رقم کا مطالبہ بھی درست نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب تک کنٹرول روم ، پولیس میں یا دیونار انتظامیہ تک  ایک بھی ایسی شکایت نہیں موصول ہوئی ہے۔ جنرل منیجر  پٹھان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت کچھ لوگ غلط خبریں پھیلاکر بدنام کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ تمام معاملات کھلی کتاب کی طرح ہیں‌۔ اگر کوئی زیادتی یا گڑبڑ نظر آئے تو فوراً رابطہ قائم کرنا چاہئے تاکہ اگر واقعی ایسی کوئی چیز ہے تو اس پر فوراً روک لگ سکے مگر بغیر تحقیق کے ایسی چیزوں کو عام بھی نہیں کرنا چاہئے ، اس سے بدگمانی پیدا ہوتی ہے۔
 دریں اثناء اب تک دیونار منڈی میں ایک لاکھ۳۰؍ ہزار۲۷۲؍ بکرے لائے گئے اور ۳۰ ؍ہزار۱۶۱؍ فروخت ہوئے، ایک لاکھ  سے زائد بکرے بچے ہیں۔ اس کے علاوہ بھینسیں اور پاڑے۶؍ ہزار ۵۸۴؍   لائے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھی تک اس تیزی کے ساتھ جانور فروخت نہیں ہورہے ہیں جیسا ہونا چاہئے پھر بھی ایک دو دن میں مزید تیزی کی امید ہے۔ حالانکہ اتوار کو بڑی تعداد میں خریدار پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK