Inquilab Logo Happiest Places to Work

کبڈی کھلاڑی پردیپ نروال نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Updated: June 04, 2025, 1:15 PM IST | Agency | Mumbai

نیلامی میں خریدار نہ ملنے کے بعد انہوںنے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا۔

Kabaddi great Pradeep Narwal. Photo: INN
کبڈی کے شاندار کھلاڑی پردیپ نروال۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے ممبئی میں پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) ۲۰۲۵ء کی نیلامی میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہ خریدے جانے کے بعد، پردیپ نروال نے کبڈی کھیل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ پردیپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام لائیو میں کہا’’سچ کہوں تو اُس وقت مجھے کچھ خاص محسوس نہیں ہوا۔ میں نے سوچا تھا کہ کوئی نہ کوئی ٹیم ضرور خریدے گی۔ ‘‘
 انہوں نے کہا’’جب میں پٹنہ کیلئے کھیلتا تھا، تب میں ٹورنامنٹ میں ۲۰۰؍سے ۳۰۰؍ پوائنٹس بناتا تھا۔ اب تو ۱۱۱؍ یا ۱۲۲؍بھی کم لگتے ہیں۔ میں ہر میچ میں ۱۵۔ ۱۶؍ پوائنٹس بنانا چاہتا تھا، صرف تین۔ چار نہیں۔ ‘‘ پردیپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ میں قسمت آزمائیں گے۔ 
 پردیپ کو پرو کبڈی کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کبڈی کو پورے ملک میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پٹنہ پائریٹس کو لگاتار ۳؍ سیزن (سیزن ۳؍ سے ۵؍تک) میں چمپئن بنایا۔ وہ پی کے ایل میں ۱۰۰۰؍ اور ۱۵۰۰؍ ریڈ پوائنٹس عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ ہندوستان کیلئے کھیلتے ہوئے، انہوں نے ۲۰۱۶ء کبڈی ورلڈ کپ، ۲۰۱۷ء ایشین کبڈی چمپئن شپ اور ۲۰۱۸ء دبئی کبڈی ماسٹرز جیتے۔ 
 پردیپ کو ان کی خاص چال ‘ڈبکی’ کی وجہ سے پیار سے ‘ڈبکی کنگ’ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کل ۱۹۰؍ میچوں میں ایک ہزار۸۰۱؍ ریڈ پوائنٹس لے کر پرو کبڈی کے سب سے کامیاب ریڈر کے طور پر ریٹائرمنٹ لیا۔ پٹنہ پائریٹس کے علاوہ پردیپ نے بنگلور بُلز اور یوپی یودھا کی جانب سے بھی کھیلا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK