سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے فرینچ اوپن میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو سنگلز ایونٹ میں شکست دے کر اپنی ۱۰۰؍ویں جیت حاصل کی۔
EPAPER
Updated: June 04, 2025, 1:37 PM IST | Agency | Paris
سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے فرینچ اوپن میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو سنگلز ایونٹ میں شکست دے کر اپنی ۱۰۰؍ویں جیت حاصل کی۔
سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے فرینچ اوپن میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو سنگلز ایونٹ میں شکست دے کر اپنی ۱۰۰؍ویں جیت حاصل کی۔ دوسری جانب قزاخستان کے ایلیگزینڈر ببلک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے ٹاپ کھلاڑی جیک ڈریپر کو شکست دی۔ دیر رات کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں ۳۸؍سالہ جوکووچ نے برطانیہ کے نوری کو براہ راست سیٹوں میں ۲۔ ۶، ۳۔ ۶، ۲۔ ۶؍سے شکست دی اور مسلسل ۱۶؍ویں سال رولاں گیروں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
میچ کے بعد نوواک وکووچ نے کہا’’یہ تعداد بہت خوبصورت ہے اور۱۰۱؍ویں فتوحات زیادہ بہتر لگتی ہے۔ میں ایک اور فتح کی تلاش جاری رکھوں گا، ظاہر ہے کہ میرے لئے یہ یہاں ختم نہیں ہوا۔ میں اس کھیل میں تاریخ رقم کرکے بہت عزت محسوس کر رہا ہوں، جس نے مجھے میری زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔ ‘‘
۲۳؍سالہ جیک ڈریپر کو سب سے کم رینکنگ والے روس کے ببلک نے۵۔ ۷، ۶۔ ۳، ۶۔ ۲؍۶۔ ۴؍ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی قزاخستان کے ببلک نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں ببلک کا مقابلہ جینیک سنر سے ہوگا۔ میچ کے بعد برطانیہ کے جیک ڈریپر نے کہا کہ عالمی نمبر ۶۲؍ایلیگزینڈر ببلک سے ملنے والی حیران کن ہار کے بعد انہیں فرینچ اوپن کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا ’موقع ضائع کرنے‘جیسا محسوس ہو رہا ہے۔ ڈریپر کی ہار نے سنگلز میں برطانیہ کی مہم کو ختم کر دیا۔
ایک دیگرمقابلے میں ڈنمارک کے ٹیلون گریکسپور کے ۰۔ ۶، ۴۔ ۶؍سے پیچھے ہونے کے دوران پیٹ میں تکلیف کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہونے سے جرمنی کے ایلیگزینڈر زیویرف نے ۸؍ سال میں ساتویں بار اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ عالمی نمبر ایک اٹلی کے جانک سنر نے ۱۷؍ویں سیڈ روس کے اینڈری روبلیف کو شکست دی۔ اگلے راؤنڈ میں اٹلی کے سنر کا مقابلہ قزخستان کے ایلیگزینڈر ببلک سے ہوگا۔