Inquilab Logo

شہرومضافات میں عیدالضحیٰ سادگی منائی گئی

Updated: August 03, 2020, 6:07 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

شہر و مضافات میں عید الضحیٰ کا تہوار انتہائی سادگی،احترام اورحکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انجام دیاگیا۔کورونا وائرس کے تناظر میں سوشل ڈسٹینسنگ کے سبب مسجدوں اور عید گاہوں میں روایتی اجتماعی نماز پر پابندی عائد کی گئی تھی

Bhiwandi Police
عید الضحیٰ کے موقع پر بھیونڈی میں سیکوریٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا۔

شہر و مضافات میں عید الضحیٰ کا تہوار انتہائی سادگی،احترام اورحکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انجام دیاگیا۔کورونا وائرس کے تناظر میں سوشل ڈسٹینسنگ کے سبب مسجدوں اور عید گاہوں میں روایتی اجتماعی نماز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔جس کے مدنظر مسلمانوں نے اپنے اپنے گھروں میں نماز عید اور بیشتر نے انفرادی طور پرنمازعید کے بدلے نمازچاشت ادا کی۔کووِڈ کے مدنظرشہریوں  نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں سبھی  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔بڑے جانوروں کی قربانی کی اجازت نہ ملنے پر اس مرتبہ بیشترافرادمالی تنگی کے سبب اپنی اور اپنے مرحومین کے نام کی قربانی پیش نہیں کرسکے ۔اسی کے ساتھ شہر میں کچھ ایسے افراد بھی تھے جو حصوں والی قربانی کے ذریعہ اپنا فریضہ ادا کرنا چاہتے تھے لیکن حکومت کے سخت رویئے کو دیکھتے ہوئے وہ ’کسی طرح‘مناسب اور اوسط درجے کے بکرے آخر وقت تک تلاش کرتے نظر آئے۔ایسے افراد افسردہ اور حکومت کے رویے سے مایو س بھی دکھائی پڑے۔
  بھیونڈی شہر میں عید کےموقع پر جہاں شہری انتظامیہ نے مزدوروں اور میونسپل اہلکاروں کی تقریباًدیڑھ ہزار افرادکو قربانی کے بعد جانوروں کے غیر ضروری  فضلات اور الائشوں کو اُٹھانے اور صاف صفائی کے سبھی ساز و سامان مہیا کرائے تھے۔وہیں پولیس بھی الرٹ نظر آئی۔
  محکمہ پولیس نے نظم و نسق کو برقرار رکھنے کیلئے تقریباً  ۶۵۰؍ پولیس افسران و اہلکار کو شہر کے مختلف حصوں میں تعینات کیا  تھا۔  پولیس افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ۶۰؍ٹریفک پولیس ، ۱۲۵؍ہوم گارڈس اور ایس آر پی کے ۱۵۰؍ جوانوں کی تعیناتی کی گی تھی۔ اس کے چلاثہ  پولیس افسران نے عید سے قبل ہی سڑکوں اور گلیوں میں گشت بھی کیا۔
 اطلاع کے مطابق محکمہ صحت نے بقرعید کے پش منظر میں شہر میں صاف صفائی کیلئے شہری انتظامیہ کی جانب سے پربھاگ سمیتی کی سطح پر قربانی کے جانوروں کے غیر ضروری حصوں اور الائشوں کو اُٹھانے کیلئے ۱۷؍کلیکشن پوائنٹ بنائے گئے تھے۔ان کلیکشن پوئنٹ کی صفائی کیلئے پانی کے ۱۰؍ٹینکر اور۲؍جیٹنگ مشین اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کیلئے ۵؍ٹریکٹر لگایا گیا تھا نیز ایک ٹریکٹر کو ریزرو رکھاگیا تھا۔گھروں پر قربانی کرنے کے بعد اس کے الائشوں کو اُٹھا کر عید گاہ پر واقع سلاٹر ہاؤس کے پاس لے جانے کیلئے کارپوریشن کے ۸؍ڈمپراور ۴۰؍ پرائیویٹ ٹمپو لگائے گئے تھےنیز۱۱۰۰؍مزدور اور میونسپل اہلکاروں کو لگایا گیا تھا۔گلیوں سے کچرا اُٹھانے کیلئے ۵۰؍گھنٹہ گاڑیاں لگائی تھیں۔ پولیس کنٹرول روم کیلئے ۲؍گھنٹہ گاڑی اور ۱۰؍مزدور ریزو رکھا گیا تھا۔اسی کے ساتھ شہری  انتظامیہ  عید سے عین قبل سڑکوں  کے گڑھوں کو بھرتے  ہوئےبھی نظر آیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK