Inquilab Logo Happiest Places to Work

آٹھواں پے کمیشن: ایک کروڑ ملازمین کو لگے گا جھٹکا

Updated: August 16, 2025, 8:21 PM IST | New Delhi

۲۰۲۷ء میں آٹھواں پے کمیشن آئے گا،۲۰۲۸ء میں تنخواہ بڑھے گی۔ مرکزی حکومت کےایک کروڑ سے زیادہ ملازمین اور پنشنرس کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔ ملک کے لاکھوں سرکاری ملازمین۸؍ ویں پے کمیشن اور تنخواہوں میں اضافے کے منتظر ہیں۔ یہ انتظار طویل ہو سکتا ہے۔

ٖPay Commision
پے کمیشن۔ تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت کے ایک  کروڑ سے زیادہ ملازمین اور پنشنرس کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔ ملک کے لاکھوں سرکاری ملازمین۸؍ویں پے کمیشن اور تنخواہوں میں اضافے کے منتظر ہیں۔ یہ انتظار طویل ہو سکتا ہے۔۸؍ویں پے کمیشن کی تجاویز کو نافد کرنے میں۲۰۲۷ء کے آخر یا۲۰۲۸ء کے آغاز تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
تاخیر کیوں ہوگی؟
ساتویں پے کمیشن (۷؍ویں سی پی سی) کی مثال سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ عمل طویل ہوگا۔ اس وقت کمیشن کے اعلان سے لے کر سفارشات پر عمل درآمد تک تقریباً ۲؍ سال ۹؍ ماہ کا عرصہ لگا تھا۔ اس بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ جنوری۲۰۲۵ء میں بنائے گئے ۸؍ ویں کمیشن کی سفارشات کا۲۰۲۶ء تک آنا اور اسی سال ان پر عمل درآمد مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:واشنگٹن :مائیکرو سافٹ میں ورک فرام ہوم ختم

 اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے؟
جنوری۲۰۲۵ء میں حکومت نے۸؍ویں تنخواہ کمیشن کے قیام کا اعلان کیا لیکن ۶؍ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور ابھی تک ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) یعنی کام کا خاکہ یا کمیشن کے چیئرپرسن اور ممبران کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا  جس کی وجہ سے ڈیڈ لائن میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔
 حکومت نے کیا کہا؟
وزارت خزانہ میں وزیر مملکت پنکج چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ حکومت کو مختلف جماعتوں سے تجاویز موصول ہوئی ہیں اور جلد ہی ایک سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیشن مقررہ مدت میں اپنی سفارشات دے گا جس کا فیصلہ ٹی او آر کے اجراء کے بعد کیا جائے گا۔
 ماضی کا تجربہ اور موجودہ خدشات
 ساتواں پے کمیشن۲۰۱۶ء میں نافذ کیا گیا تھا اور اس کے مطابق تنخواہ پر نظر ثانی یکم جنوری۲۰۱۶ء سے عمل میں آئی تھی۔۱۰؍ سالہ سائیکل کے مطابق نیا کمیشن ۲۰۲۵ء۔۲۰۲۴ءمیں آنا تھا۔ لیکن اس بار تاخیر ہوئی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان ملازمین اور پنشنرس دونوں ہی پریشان ہیں۔
 کیا۲۰۲۸ء تک فوائد دستیاب ہوں گے؟
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت ابھی کمیشن کی تشکیل مکمل کر لیتی ہے تو بھی نئی سفارشات۲۰۲۸ء کے اوائل میں ہی نافذہوں گی  تاہم یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ۸؍ویں پے کمیشن کی ٹائم لائن بالکل۷؍ویں کی طرح ہی رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK