Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایلون مسک دوبارہ دنیا کے واحد کھرب پتی بن گئے

Updated: June 30, 2026, 8:04 PM IST | Washington

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے واحد کھرب پتی بن گئے ہیں، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے بعد ان کی مجموعی دولت دوبارہ ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

Elon Musk.Photo: X
ایلون مسک۔ تصویر: ایکس

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے واحد کھرب پتی بن گئے ہیں۔ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے بعد ان کی مجموعی دولت دوبارہ ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔فوربس کے مطابق پیر کو اسپیس ایکس کے حصص کی قیمت میں۷؍ اعشاریہ۶؍فیصد جبکہ ٹیسلا کے شیئرز میں دوپہر تک ۸؍ اعشاریہ ۶؍ فیصد اضافہ ہوا۔ اس اضافے سے ایلون مسک کی دولت میں تقریباً ۶۲؍ اعشاریہ ۳؍ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت دوبارہ ایک کھرب ڈالر سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی سپریم کورٹ کا ڈونالڈ ٹرمپ کے اختیارارت میں ۹۰؍ سالوں میں سب سےبڑا اضافہ

واضح رہے کہ چند روز قبل اسپیس ایکس کے شیئرزکی قیمت میں کمی اور ٹیسلا کے بعض شیئرس کی مالیت کا اندازہ لگانے کے طریقہ کار میں تبدیلی کے باعث ایلون مسک کی دولت ایک کھرب ڈالر سے نیچے آگئی تھی۔ تاہم حالیہ اتار چڑھاؤ کے باوجود ایلون مسک بدستور دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں اور ان کی دولت دیگر ارب پتیوں سے بہت زیادہ ہے۔ 
یاد رہےکہ گوگل کے شریک بانی لیری پیج کی دولت۲۸۸ ؍اعشاریہ ۷؍   ارب ڈالر جبکہ سرگئی برن کی دولت ۲۶۶؍ اعشاریہ  ۳؍ ؍ ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔براعظمی سطح پر دیکھا جائے تو مسک کےایک اعشاریہ صفر ۵؍ ٹریلین ڈالر تمام افریقی ممالک کی مجموعی جی ڈی پی کا تقریباً ۲۵؍ فیصد ہیں، جو مل کر سالانہ تقریباً ۶ ؍ٹریلین ڈالر کی معاشی پیداوار کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ۲۰۲۶ء کے تخمینے کے مطابق، تقریباً ۱۲۴؍ ٹریلین ڈالر کی عالمی جی ڈی پی کے مقابلے، مسک کی دولت دنیا بھر میں ہر سال پیدا ہونے والے ہر ۱۲۴؍ ڈالرز میں سے تقریباً ایک ڈالر کی نمائندگی کرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آذربائیجان کا اسرائیل کے آرمینی نسل کشی تسلیم کرنے کے فیصلے پر اعتراض

یہاں یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ اس موازنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ جی ڈی پی ایک سال میں پوری معیشت کی جانب سے تیار کردہ سامان اور خدمات کی پیمائش کرتی ہے، جبکہ مجموعی مالیت، کسی ایک شخص کی ملکیت میں موجود اثاثوں کی قیمت کو ظاہر کرتی ہے۔ مسک خود بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی تقریباً پوری دولت ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے اسٹاک ہولڈنگز (شیئرز) پر مشتمل ہے، جس کاصفر اعشاریہ ایک  فیصد سے بھی کم حصہ نقد رقم کی شکل میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی دولت بڑے پیمانے پر غیر سیال کاغذی دولت ہے، یہ نقد رقم کی شکل میں نہیں ہیں جسے مسک آزادانہ خرچ کرسکیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK