• Tue, 20 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایلون مسک نے تو ایکس کو ہی ای وی ایم بنا ڈالا

Updated: January 20, 2026, 4:05 PM IST | New York

آج کے دور میں فیصلے صرف بورڈ روم میں نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہوتے ہیں۔ دنیا کے سب سے امیر کاروباری ایلون مسک کم از کم ایسا ہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پول ڈال کر رائن ایئر (Ryanair) ایئرلائن خریدنے کے بارے میں سوال کیا ہے۔

Elon Musk.Photo:INN
ایلون مسک۔ تصویر:آئی این این

آج کے دور میں فیصلے صرف بورڈ روم میں نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہوتے ہیں۔ دنیا کے سب سے امیر کاروباری ایلون  مسک کم از کم ایسا ہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پول ڈال کر رائن ایئر (Ryanair) ایئرلائن خریدنے کے بارے میں سوال کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی فیصلوں سے پہلے اسی طرح ووٹنگ کروا چکے ہیں اور اکثریت کی بنیاد پر فیصلے بھی لیے ہیں۔
جب ایلون مسک نے ٹویٹر خریدا تھا تو خریدنے سے پہلے انہوں نے ٹویٹر پر کئی ٹویٹس کر کے لوگوں کی رائے مانگی تھی۔ دنیا کے سب سے امیر شخص نے جب ٹیسلا کے شیئرز بیچے، تب بھی ٹویٹر پر لوگوں سے مشورہ لیا تھا۔ مسک بار بار یہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ عوامی رائے کی بنیاد پر فیصلے کرنا پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر ایسا ہی قدم اٹھایا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایلون مسک نے اپنے فالوورز سے سوال کیا کہ کیا انہیں آئرلینڈ کی سستی فضائی کمپنی رائن ایئر کو خرید لینا چاہیے؟ مذاقیہ انداز میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مرحوم بانی ٹونی رائن کو ان کا ’اصل حکمران‘ بنا کر دوبارہ بحال کر دینا چاہیے یا نہیں؟ اس پول میں ۷؍ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اپنی رائے کے لیے ووٹ دیا۔ تقریباً ۷۷؍ فیصد لوگوں نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ قریب ۲۳؍ فیصد نے مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھئے:ڈاکٹرکے کردار کیلئے اپنی دونوں بہنوں سے تحریک لی: اقبال خان

سی ای او سے مسک کی بحث
یہ پول اچانک نہیں آیا تھا۔ کچھ دن پہلے ہی رائن ایئر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او ) مائیکل او لیری اور ایلون مسک کے درمیان تیز بحث ہوئی تھی۔ او لیری نے اپنی ایئرلائن میں مسک کی اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس پر مسک نے عوامی طور پر انہیں ’مکمل بیوقوف‘ تک کہہ دیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ انہیں نوکری سے نکال دینا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان لفظی جنگ جاری رہی اور اسی ماحول میں مسک نے رائن ایئر سے متعلق پول ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھئے:ایس آئی آر پر سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو اہم ہدایت

عوام سے رائے لے کر فیصلے کرنا مسک کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو آج ایکس (X) کہا جاتا ہے، اسے خریدنے سے پہلے بھی انہوں نے مسلسل ایسے پول کیے تھے۔ مارچ ۲۰۲۲ء میں کمپنی کے شیئر خاموشی سے خریدتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے سوال کیا تھا کہ اظہارِ رائے کی آزادی جمہوریت کی روح ہے اور کیا یہ پلیٹ فارم واقعی اس پر صحیح طریقے سے عمل کرتا ہے؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہو رہا تو اسے بہتر بنانے کے لیے کیا کیا جانا چاہیے؟ ان سوالات سے یہ اشارہ مل گیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر ٹویٹر کو خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK