• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایلون مسک ایک ہفتے کے اندر ایکس کے نئے الگورتھم کو منظر عام پر لائیں گے

Updated: January 11, 2026, 4:01 PM IST | New York

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ۷؍ دنوں کے اندر ایکس کے نئے الگورتھم کو پبلک کریں گے۔ اس میں پوسٹس دکھانے اور اشتہارات تجویز کرنے کا پورا کوڈ شامل ہوگا۔

Elon Musk.Photo:INN
ایلون مسک۔ تصویر:آئی این این

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ۷؍ دنوں کے اندر ایکس  کے نئے الگورتھم کو پبلک کریں گے۔ اس میں پوسٹس دکھانے اور اشتہارات تجویز کرنے کا پورا کوڈ شامل ہوگا۔ مسک نے کہاکہ ’’پورا الگورتھم ایک ہفتے کے اندر جاری کر دیا جائے گا۔ ابھی بھی بہتری کی بہت گنجائش ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو وہ مواد دکھانا ہے جس میں وہ سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ لوگ پچھتاوے کے بغیر پلیٹ فارم پر زیادہ وقت گزاریں۔‘‘
دنیا کے امیر ترین شخص نے مزید بتایا کہ الگورتھم کو ہر چار ہفتے بعد اپ ڈیٹ کیا جائے گا جس میں مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی تاکہ لوگ تبدیلیوں کو سمجھ سکیں۔تاہم ایلون مسک نے یہ واضح نہیں کیا کہ کمپنی الگورتھم کو پبلک کیوں کر رہی ہے۔ ایکس اور ایلون مسک پہلے بھی قواعد اور مواد پر جھگڑ چکے ہیں۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب یورپی کمیشن نے ایکس کے حوالے سے پہلے کے حکم میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ حکم الگورتھم اور غیر قانونی مواد کے پھیلاؤ سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انیس بزمی کی نئی فلم میں اکشے کمار اور ودیا بالن، شوٹنگ ۱۵؍ جنوری سے

کچھ صارفین نے پہلے شکایت کی تھی کہ وہ ایکس  پر ان لوگوں کی کم پوسٹس دیکھ رہے ہیں جن کی وہ پیروی کرتے ہیں۔اکتوبر میں، ایلون مسک نے ایکس کے ’’آپ کے لیے‘‘ الگورتھم کے ساتھ ایک بڑے تکنیکی مسئلے کو تسلیم کیا اور اسے حل کرنے کا وعدہ کیا۔کمپنی اب اے آئی کو ایکس  کے سفارشی نظام میں زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال کر رہی ہے، بشمول گروک  کا کردار۔

یہ بھی پڑھئے:چیٹ جی پی ٹی ۲۰۲۶ء میں پرسنل سپر اسسٹنٹ بن جائے گا: اوپن اے آئی کی فِدجی سیمو کا بیان

دریں اثنا، ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی، ایکس اے آئی نے سرمایہ کاروں سے ۲۰؍ بلین ڈالر کی فنڈنگ جمع کرنے کی اطلاع دی ہے۔ اس میں این ویڈیا،ویلار ایکویٹی پارٹنرس اور قطر انویسٹمنٹ اتھاریٹی جیسے بڑے سرمایہ کار شامل ہیں۔کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ہر سرمایہ کار نے کتنی سرمایہ کاری کی۔ رپورٹس کے مطابق یہ رقم  این ویڈیا پروسیسر خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ چپس ۵؍ سال کے لیے لیز پر دی جائیں گی، جس سے سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری کی وصولی کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK