Inquilab Logo

ممتاز قانون داں اور سینئروکیل فالی ایس نریمن کا ۹۵؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: February 21, 2024, 2:56 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

معروف قانون داں فالی ایس نریمن جنہوںنے اپنی صلاحیتوں سے عالمی شہرت حاصل کی آج صبح ۱۲؍ بجکر ۴۵؍ منٹ پر دہلی میں آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات کل صبح ۱۰؍ بجے (۲۲؍ فروری) پارسی آرامگاہ (خان مارکیٹ، نئی دہلی) میں ادا کی جائیں گی۔

Eminent Jurist And Senior Advocate Fali S Nariman. Photo: INN
ممتاز قانون داں اور سینئروکیل فالی ایس نریمن۔ تصویر : آئی این این

معروف وکیل فالی ایس نریمن نے اپنے کریئر میں کئی تاریخی مقدمات پر بحث کی ہے جن میں این جے اے سی کا مقدمہ قابل ذکر ہے۔ ان میں ایس سی اے او آر اسوسی ایشن کیس (جس کی وجہ سے کولجیم سسٹم آیا) اور ٹی ایم اے پائی کیس میں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جون ۱۹۷۵ء میں اندرا گاندھی حکومت کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی کے احتجاج کے طور پر ایڈیشنل سولیسٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
وہ ۱۹۷۱ء سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل تھے اور۱۹۹۱ء سے ۲۰۱۰ء تک بار اسوسی ایشن کے صدر تھے۔ ان کے بیٹے روہن نریمن سپریم کورٹ کے جج ہیں۔ ان کی سوانخ عمری ’’بیفور میموری فیڈز‘‘سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ہے۔ ’’دی اسٹیٹ آف نیشن ‘‘، ’’گاڈ سیو دی آنرایبل سپریم کورٹ‘‘ ان کی دیگر دو کتابیں ہیں۔
۱۹۹۱ء میں انہیں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری اور ۲۰۰۷ء میں پدم وبھوشن سے نوازاگیا تھا۔ وہ ۱۹۹۹ء سے ۲۰۰۵ء تک راجیہ سبھا کےنامزد رکن تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK