آئی ایس ایس میں گزشتہ ۹؍ ماہ سے پھنسے خلا باز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نے ناسا کے حکام سے اپنی حالیہ بات چیت میں کہا کہ وہ گھر آنا چاہتے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 11, 2025, 6:57 PM IST | New York
آئی ایس ایس میں گزشتہ ۹؍ ماہ سے پھنسے خلا باز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نے ناسا کے حکام سے اپنی حالیہ بات چیت میں کہا کہ وہ گھر آنا چاہتے ہیں۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور بین الاقوامی توجہ کا مرکز ہیں کیونکہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ان کا مشن اپنے مقررہ وقت سے کافی آگے بڑھ گیا ہے۔ یہ مشن ابتدائی طور پر صرف ۷؍ دن کا تھا مگر اب خلاء میں ان کے قیام کو ۹؍ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے۔ خلائی جہاز میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے ان کی زمین پر واپسی مارچ ۲۰۲۵ء کے آخر میں ہوگی۔
LIVE: Administrator @SenBillNelson and Deputy Administrator @Astro_Pam speak with @NASA_Astronauts Nick Hague, Butch Wilmore, Suni Williams, and Don Pettit about their mission aboard the @Space_Station. https://t.co/0xjQAikFKh
— NASA (@NASA) January 8, 2025
اس طویل مشن کے باوجود، سنیتا ولیمز اور ولمور نے اپنے مثبت نقطہ نظر کو برقرار رکھا ہے۔ حال ہی میں ناسا کے حکام سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں خلا باز نے جذباتی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسا نہیں لگتا کہ ہم دور ہیں مگر ہم گھر آنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے خاندان سے دور ہیں۔ لیکن یہاں بھی ہمیں کام کرنا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ خلانوردوں کی توجہ آئی ایس ایس پر اپنے کام کو مکمل کرنے پر مرکوز رہتی ہے، جس میں اہم سائنسی تجربات اور خلائی چہل قدمی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: لاس اینجلس کے جنگلوں میں لگی آگ میں ماڈل بیلا حدید کا آبائی مکان خاکستر
ان کی صحت کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے تھے مگر دونوں خلا بازوں نے پیغام دیا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ناسا نے بھی اس کی تصدیق کی۔ خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کے سبب دونوں خلاباز اپنے کام میں مصروف ضرور ہیں مگر اب وہ اپنے گھروں کو لوٹنے کو بے تاب ہیں کیونکہ ان کی واپسی کی تاریخ دن بہ دن آگے بڑھتی جارہی ہے۔