Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی روڈ ریلوے اسٹیشن کا انڈر پاس جلد شروع کرنے پر زور

Updated: June 15, 2026, 6:58 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

میئر نے ریلوے حکام کے ساتھ معائنہ کیا، ہزاروں شہریوں کی محفوظ آمد و رفت میں سہولت ہوگی۔

Mayor Inspects Underpass In Detail Along With Railway Officials.Photo:INN
میئرنے ریلوے حکام کے ہمراہ انڈر پاس کا تفصیلی جائزہ لیا- تصویر:آئی این این
 ریلوے اسٹیشن پر تعمیر شدہ زیر زمین راستے (انڈر پاس)کو جلد از جلد عوام کے لیے کھولنے کے مطالبے کے پیشِ نظر میئر نارائن چودھری نے ریلوے حکام کے ہمراہ مقام کا دورہ کرکے تعمیراتی کام اور موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 
 
 
ریلوے اسٹیشن اور راہنال گودام علاقے کے درمیان روزانہ ہزاروں شہری، مزدور اور مسافر آمد و رفت کرتے ہیں۔ انڈر پاس نہ ہونے کے باعث لوگوں کو ریلوے پٹریاں عبور کرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا، جس سے ہر وقت حادثات کا خطرہ منڈلاتا رہتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی شہری طویل عرصے سے محفوظ آمد و رفت کیلئے اس انڈر پاس کو جلد فعال کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
 
 
معائنے کے دوران میئر نے ریلوے حکام سے انڈر پاس کی تکنیکی صورتحال، حفاظتی انتظامات اور عوامی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ باقی ماندہ رسمی کارروائیاں اور ضروری انتظامات جلد مکمل کرکے انڈر پاس کو عوامی استعمال کیلئے کھولنے کے اقدامات کئے جائیں۔میئر نارائن چودھری نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کا یہ انڈر پاس علاقے کی اہم ضرورت ہے۔ اس کے شروع ہونے سے شہریوں کو ریلوے پٹریاں عبور کرنے کی خطرناک مجبوری سے نجات ملے گی، جبکہ مزدوروں، ملازمین اور مسافروں کو محفوظ، آسان اور تیز رفتار آمد و رفت کی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے اس منصوبے کو عوامی تحفظ اور سہولت کے نقطۂ نظر سے نہایت اہم قرار دیا۔ مقامی شہریوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ جلد تمام ضروری مراحل مکمل کرکے انڈر پاس کو عوام کے لئے کھول دے گی تاکہ برسوں سے درپیش آمد و رفت اور حفاظتی مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK