• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

الیکشن ڈیوٹی پر مامور ملازمین نے بیلٹ پیپرسے ووٹ دیا

Updated: January 15, 2026, 11:39 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

سابقہ الیکشن کی طرح پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں ،مہاڈا ، ریلوے ، بینک اور دیگر اداروں  کے افسران اور ملازمین جنہیں ۱۵؍ جنوری ۲۰۲۶ء کے بی ایم سی انتخابات میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے، کو بیلٹ پیپر یعنی پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ حق رائے دہی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Employees of the police and other departments also exercised their right to vote. Picture: PTI
پولیس اور دیگر محکموں کے ملازمین نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ تصویر: پی ٹی آئی
سابقہ الیکشن کی طرح پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں ،مہاڈا ، ریلوے ، بینک اور دیگر اداروں  کے افسران اور ملازمین جنہیں ۱۵؍ جنوری ۲۰۲۶ء کے بی ایم سی انتخابات میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے، کو بیلٹ پیپر یعنی پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ حق رائے دہی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سلسلہ ۱۵؍ جنوری سے قبل ہی ممبئی پولیس کے علاوہ بینک اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے ۱۱؍ ہزار سے زائد افسران  اور اہلکاروں نے بیلٹ پیپر کے ذریعہ حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکشن ڈیوٹی پر مامور کئے جانے والے پولیس افسران کے علاوہ مہاڈا ، بی ایم سی ، بیسٹ  ، ریلوے  اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروںکے افسران و ملازمین کیلئے جنہیں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے ، کوبیلٹ پیپر کے ذریعہ ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس  اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کے افسران جن میں اساتذہ بھی شامل ہیں ،کیلئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے شہرو مضافات میں ۲۳؍ سینٹر بنائے گئے تھے ۔ 
ان ۲۳؍ سینٹروں میں ورلی میں بنائے گئے سینٹر میں پولیس محکموں سے وابستہ افسران  اور پولنگ افسران نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ اپنا ووٹ دیا ہے۔ وہیں شہر کے دیگر سینٹروں میں بینک ، تدریسی شعبہ اور مہاڈا ، بی ایم سی ، ریلوے ، بینک  اوردیگر شعبوں سے وابستہ افسران کے علاوہ ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن سمیت کل ۱۱؍ ہزار ۶۲۷؍ افسران نے ۱۵؍ جنوری سے قبل دو دنوں میں صبح ۷؍ سے شام ۷؍ بجے کے درمیان پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹ دیا ہے۔
اس ضمن میں الیکشن ایک افسر نے بتایا کہ مختلف سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے افسران و ملازمین جنہیں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا جاتا ہے ، انہیں بیلٹ پیپر کے ذریعہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا جاتا ہے ۔ اس عمل کو پورا کرنے کیلئے ڈیوٹی پر تعینات کئے جانے والے افسران یا ملازمین کو ۱۲؍( ڈی ) فارم یا پی بی ( ۱)فارم پُر کرنا ہوتا ہے اور متعلقہ وارڈ آفس میں الیکشن آفیسر کے سپرد کرنا ہوتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ۱۵؍ جنوری کو ہونے والے انتخابات میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور کئے گئےافسران و ملازمین کو ۷؍ جنوری تک فارم جمع کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔بعد ازیں الیکشن ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ۱۱؍ ہزار سے زائد افسران و ملازمین نے شہر اور مضافات میں بنائے گئے ۲۳؍ سینٹروں میں بیلٹ پیپر کے ذریعہ حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK