پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ابھی تک اس پورے مقابلے کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے، تاہم دونوں ملز مین کو زخمی حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 23, 2026, 11:54 AM IST | Agency | Patna
پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ابھی تک اس پورے مقابلے کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے، تاہم دونوں ملز مین کو زخمی حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
بہار کے جموئی ضلع میں نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس کیس کے دو مفرور ملزمین کے انکاؤنٹر کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے ساتھ اس انکاؤنٹر میں دونوں ملزمین کے پیر میں گولی لگی ہے۔انکاؤنٹر کے بعد دونوں ملزمین کو جموئی صدر اسپتال لے جایا گیا۔ ملزمین کواسپتال لے جانے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس کے اس عمل پر بھی سوشل میڈیا پر تنقیدیں شروع ہوگئی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے، ریاست میں لا اینڈ آرڈر پر جواب دینے سے بچنے اور عوامی غصے کو سرد کرنے کیلئے یہ حرکت کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رام مندر چوری معاملے میں بڑی مچھلیوں کو بچانے کی کارروائی چل رہی ہے: کانگریس
پولیس انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی اس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا اور جارحانہ کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ملزمین کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس دوران پولیس اور مجرموں کے درمیان مبینہ تصادم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع سے موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمین کی ٹانگ میں گولی لگی۔ پولیس ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس ٹیم کا مجرموں سے مقابلہ ہوا۔ چھاپے کے دوران کلیدی ملزم نندن یادو کی ٹانگ میں گولی لگی۔ اسی طرح اس کے ساتھی ہری رام یادو کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ تاہم پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ابھی تک اس پورے مقابلے کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے۔
’’جموئی میں پیش آنے والے واقعہ کو کسی بھی صورت معمولی یا الگ تھلگ واقعہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ ریاست میں خواتین اور بچیاں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ ان واقعات کو ’چھٹ پٹ‘ یا ’انفرادی‘ واقعہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔‘‘
- تیجسوی یادو
یہ بھی پڑھئے:تبلیغی مرکز کے کیس میں مزید۲؍ ایف آئی آر منسوخ
انکاؤنٹر سے متعلق کچھ اہم باتیں
انکاؤنٹر کا مقام: پولیس اور مجرموں کے درمیان مقابلہ کنڈر بیراج کے قریب ہوا، جہاں پولیس ٹیم نندن کو پکڑنے پہنچی تھی۔
ملزم کی شناخت: کلیدی ملزم، نندن یادو اور ہری رام یادو، دونوں بالغ ہیں۔ دونوں پرتاپ پور گاؤں کے رہنے والے ہیں اور پیشے سے ٹریکٹر ڈرائیور ہیں۔
پولیس ایکشن: پولیس پر حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے کے دوران جوابی فائرنگ کے دوران نندن کو ٹانگ میں گولی لگی جبکہ فرار ہوتے ہوئے ہری رام کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
گرفتاری کی تعداد: اب تک چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے (تین پیر کو اور ایک منگل کی صبح)۔ ایس آئی ٹی باقی ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔
علاج اور سیکورٹی: دونوں زخمیوں کو پولیس کی تحویل میں جموئی صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔