Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہرو مضافات میں دو دن بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

Updated: September 28, 2023, 9:41 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

جمعرات کو گنپتی اور جمعہ کوجلوس عید میلاد البنیؐ کے پیش نظر ممبئی، تھانے اور نوی ممبئی میں ہیوی وہیکل کے داخلے کی اجازت نہیں۔

Official police officer in Girgam Chowpatty. Photo. PTI
گر گام چوپاٹی میں مامور پولیس اہلکار۔ تصویر:پی ٹی آئی

ریفک پولیس نے شہر میں جاری گنپتی کے تہوار اور جمعرات کو گنپتی  وسرجن   کے موقع پر اورجمعہ کو نکالے جانے والے جلوس عید میلاد النبیؐ کے پیش نظر ٹریفک نظام کوخلل  سے بچانے کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے ہیں۔ دونوں تہواروں کے موقع پر دو اور چار پہیہ گاڑیوں کی آمدو رفت کو ٹریفک کے مسئلہ کے بغیر جاری رکھنے کے سلسلے میں ۲۸؍ اور ۲۹؍ ستمبر کو ٹریفک پولیس نے شہراور اطراف میں بڑی گاڑیو ں کے داخلہ پرپابندی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ۲۸؍اور ۲۹؍ ستمبر کو شہر اور مضافات کے علاوہ تھانے اور نوی ممبئی میں  گنپتی کے وسرجن اور عید میلاد البنیؐ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ دونوں دنوں میں نکلنے والے جلوس کے دوران ٹریفک کی رکاوٹوں کے بغیر آمد و رفت کے سلسلے کو جاری  رکھنے  سے متعلق  ٹھوس انتظامات کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
اسی دوران گنپتی اور عید میلاد البنیؐ کے جلوس کو پر امن طریقہ سے اختتام تک پہنچانے کیلئے شہری پولیس نے ہوم گارڈ اورتہواروں کا اہتمام کرنے والی تنظیموں کی مدد سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس نے اس موقع پر دو دنوں کے لئے ممبئی، تھانے  اور نوی ممبئی  بڑی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بڑی گاڑیوں کے شہر اور اطراف میں داخلہ پر پابندی کے سلسلے میں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ٹریفک) آئی پی ایس افسر ایم رام کمار نے بامبے موٹر وہیکل ایکٹ ۱۹۸۸ء کے تحت ایک سرکولر کے ذریعہ پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر  نے بتایاکہ’’ ۲۸؍ ستمبر کو گنپتی وسرجن اور ۲۹؍ ستمبر کو جلوس عید میلاد البنیؐ کے پیش نظر بڑی گاڑیوں کے داخلہ پر دو دنوں کے لئے پابندی اس لئے لگائی گئی ہے، تاکہ ٹریفک کا مسئلہ پیدا نہ ہو سکے ۔ شہر و مضافات میں مامور ٹریفک پولیس کی ہدایت پر دو اور چار پہیہ گاڑی چلانے والے آسانی سے ٹریفک کے مسئلہ کے بغیر سفر کر سکیں۔‘‘ ایڈیشنل پولیس کمشنر ( ٹریفک)  نے مزید بتایاکہ’’ بدھ کو رات ۱۱؍ بجے سے  شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔‘‘
اس ضمن میں ٹریفک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق بدھ کو رات ۱۱؍ بجے سے ممبئی گوا ہائی وے ،پونے اور پمپری چینچوڑ سے شہر میں داخل ہونے والی  بڑی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور یہ پابندی ۲۹؍ ستمبر شام ۶؍ بجے تک  برقرار رہے گی۔ بڑی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس نے ان بڑی گاڑیوں کے داخلے کو مستثنیٰ رکھا ہے جو کھانے پینے کا سامان ، مٹی کا تیل ، پیٹرول ، ڈیزل ،دودھ اور پینے کا پانی لاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نیم سرکاری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایمبولنس اور اسکول بسوں کے داخلہ پر بھی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔
دونوں تہواروں کے دوران سخت حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے۔ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا نےکیلئے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکراور اسپیشل پولیس کمشنر دیوین بھارتی بذات خوداس موقع پر موجود ہوں گے ۔ اس کے علاوہ ۸؍ ایڈیشنل کمشنر ، جوائنٹ کمشنر اور ۲۵؍ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ،۴۵؍ اسسٹنٹ پولیس کمشنر و سینئر پولیس انسپکٹر اور ۲؍ ہزار ۸۶۶؍ پولیس افسران کے ہمراہ ۱۶؍ ہزار ۲۵۰؍ اہلکاروں کومامور کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حفاظتی دستہ میں’ کوئیک ریسپانس ٹیم‘ ( کیو آر ٹی )۳۵؍ اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کاد ستہ اور ہوم گارڈ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK