امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یا ان کے خاندان کا کوئی اور فرد مستقبل میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: June 30, 2025, 1:00 PM IST | Agency | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یا ان کے خاندان کا کوئی اور فرد مستقبل میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یا ان کے خاندان کا کوئی اور فرد مستقبل میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔ ان کے مطابق، اگر وہ سیاست میں قدم رکھتے ہیں تو یہ راستہ ان کیلئے آسان ہوگا۔ ‘‘اخبار فائنانشیل ٹائمس ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ایرک ٹرمپ نے کہا’’ اصل سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بھی اس راستے پر لے جانا چاہتا ہوں ؟ کیا میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے بھی وہ سب کچھ جھیلیں جو میں نے پچھلے ۱۰؍ برسوں میں جھیلا؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو مجھے یقین ہے کہ امریکی صدارت کا سیاسی سفر میرے لئے ممکن اور نسبتاً آسان ہوگا۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ سیاسی منظرنامے سے مطمئن نہیں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔