مدھیہ پردیش میں کانسٹیبل کی فی ملازمت کیلئے ۱۳۰۰۰؍ درخواست موصول ہوئی ہیں، ان میں پی ایچ ڈی اسکالر اور انجینئر بھی شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: October 07, 2025, 10:39 PM IST | Bhopal
مدھیہ پردیش میں کانسٹیبل کی فی ملازمت کیلئے ۱۳۰۰۰؍ درخواست موصول ہوئی ہیں، ان میں پی ایچ ڈی اسکالر اور انجینئر بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں افراد جن میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز بھی شامل ہیں ایک پولیس کانسٹیبل کی ملازمت کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش اسٹاف سلیکشن بورڈ کے مطابق صرف۷۵۰۰؍ ملازمت کیلئے ۹؍ لاکھ ۷۶؍ ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔جن میں۴۲؍ سے زیادہ پی ایچ ڈی اسکالرز اور ۱۲۰۰۰؍ سے زیادہ انجینئر شامل ہیں۔ اس تناسب سے فی نوکری کیلئے ۱۳۰۰۰؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ کھاکی وردی کو عام طور پر فخر کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن مدھیہ پردیش میں یہ بقا کی علامت بن گئی ہے۔ برسوں انتظار کے بعد، پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کا اعلان آخرکار کر دیا گیا ہے، جس کا زبردست خیرمقدم کیا جا رہاہے، حالانکہ اس ملازمت کیلئے کم از کم قابلیت ۱۰؍ ویں پاس ہے۔
یہ بھی پڑھئے: صدربلدیہ - چیئرمین ریزرویشن کیلئے قرعہ اندازی مکمل
آن لائن درخواست کا عمل۱۵؍ ستمبر سے شروع ہوا تھا اور اصل میں۲۹؍ ستمبر کو بند ہونا تھا۔ تاہم، درخواستوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے، اسے۶؍ اکتوبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق تحریری امتحان۳۰؍ اکتوبر سے شروع ہوگا، جس کے بعد مدھیہ پردیش پولیس کی طرف سے جسمانی ٹیسٹ ہوگا۔ اگرمقررہ وقت پر تمام مراحل طے پا گئے تو اگلے سال مئی یا جون تک ریاست میں ۷۵۰۰؍ نئے کانسٹیبل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ میں چونکا دینے والا واقعہ: وکیل کی چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے کی کوشش
واضح رہے کہ ہائی اسکول کی قابلیت پر مبنی اس نوکری کی تنخواہ ۱۹؍ ہزار روپے سے۶۲؍ ہزار روپے ماہانہ ہے۔یہ صرف ایک بھرتی مہم نہیں ہے؛ یہ ایک نسل کی جدوجہد کی عکاسی ہے۔ ہزاروں لوگوں کے لیے، نوکری محض وردی پہننا نہیں ہے؛ یہ وقار، استحکام، اور روزگار کی امید ہے۔امتحان آن لائن منعقد کیا جائے گا، جس کے مراکز مدھیہ پردیش کے ۱؍ اضلاع میں قائم کیے جائیں گے، جن میں بھوپال، اندور، جبل پور، کھنڈوہ، نیمچ، ریوا، رتلام، ساگر، ستنا، سدھی، اور اجین شامل ہیں۔