ہندوستانی طلبہ کی امریکہ آمد ریکارڈکم ترین سطح پر، اگست میں ۴۴؍ فیصد گراوٹ درج کی گئی، کرونا وباء کے بعد یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
EPAPER
Updated: October 07, 2025, 10:20 PM IST | Washington
ہندوستانی طلبہ کی امریکہ آمد ریکارڈکم ترین سطح پر، اگست میں ۴۴؍ فیصد گراوٹ درج کی گئی، کرونا وباء کے بعد یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے حوالے سے امریکی ٹریڈ ڈاٹ گوو کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مقابلے میں امریکہ آنے والے غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں۱۹؍ فیصد کمی واقع ہوئی۔اگرچہ اگست ۲۰۲۵ء کا ڈیٹا ابتدائی نوعیت کا ہے اور اس میں میکسیکو سے زمینی راستے سے آنے والے اورکنیڈا سے آنے والے طلبہشامل نہیں ہیں، لیکن اس میں امریکہ میں نئے بین الاقوامی طلبہ کے ساتھ موجودہ غیر ملکی طلبہ بھی شامل ہیں جو ملک واپس آئے ہیں۔ ۷۰؍ فیصدطلبہ ایشیا سے آئے ہیں ، جو غیر ملکیوں کا سب سے بڑا گروپ ہے، لیکن اگست میں اس براعظم سے امریکہ آنے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے ٹک ٹاک معاہدہ کا کریڈٹ لیا، جین زی سے کہا آپ میرے مقروض ہیں
اس مہینے ایشیائی طلبہ کی آمد میں۲۴؍ فیصد کمی کے ساتھ، ہندوستان سے آنے والوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ کے درمیان مزید۴۴؍ فیصد کمی واقع ہوئی۔رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں تقریباً ہر تیسرا بین الاقوامی طالب علم ہندوستانی ہے۔ جبکہ تقریباً ہر پانچواں طالب علم چین سے تعلق رکھتا ہے۔دوسری جانب اگست میں چین سے امریکہ آنے والوں کی تعداد میں۱۲؍ فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ جنوبی کوریا سے آنے والوں کے اعداد و شمار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں۱۱؍ فیصد گراوٹ آئی۔امریکہ میں دیگر بین الاقوامی طلبہ کی آمدایک طرف افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکہ سے بھی کمی رجسٹر ہوئی۔ دوسری طرف، یورپ سے آنے والوں کی تعداد تقریباً یکساں رہی، جو اگست ۲۰۲۵ء میں بین الاقوامی طلبہ کی کل آمد کا۱۶؍ فیصد تھی۔ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مقابلے میں یہ معمولی سی گراوٹ محض۲؍ فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: شٹ ڈاؤن کا چھٹا دن، ٹرمپ طبی نظام پر ڈیموکریٹس سے گفتگو کیلئے راضی
دریں اثناء برطانیہ میں غیر ملکی طلبہ کی آمد میں اگست کے مہینے میں۷؍ فیصد اضافے کی مثبت پیش رفت دیکھی گئی۔ دوسری طرف، روس میں یورپی طلبہ کی آمد میں سب سے بڑی کمی( منفی ۲۵؍ اعشاریہ ۸؍ فیصد) ریکارڈ کی گئی۔اگست میں آمد کے اعداد و شمار خصوصی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ امریکہ کے فال سمسٹر میں داخلے سے براہ راست وابستہ ہیں۔ تاہم، حالیہ گراوٹ ٹرمپ انتظامیہ کی فلسطینی حمایت میں مظاہروں پر غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی بار بار کی جانے والی دھمکیوں سے مطابقت رکھتی ہے۔ایف ون ویزا کے امیدواروں کی سخت جانچ پڑتال، جس میں سوشل میڈیا گائیڈ لائنز میں مزید سختی، اور ویزا عمل میں تاخیر نے بھی ان اعداد و شمار کو متاثر کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں۱۹؍ ممالک کو نشانہ بناتے ہوئے سفر پر پابندیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔