Inquilab Logo

یورپی کسانوں کا احتجاج: دس یورپی ممالک کے کسانو ں کا سرحدوں پر زبردست مظاہرہ

Updated: February 22, 2024, 7:43 PM IST | Parague

یورپی یونین کی زرعی پالیسیوں کی مخالفت کیلئے پورے یورپ کے کسان گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج کررہے ہیں۔ آج چیک جمہوریہ کے کسانوں نے سرحدوں پر دیگر ممالک کے کسانوں سے ملاقات کی تاکہ یورپی یونین کے کسانوں کی تنظیم کو طاقت ملے۔ کسان چاہتے ہیں کہ یورپی یونین نئی زرعی پالیسی منسوخ کرے اور انہیں تحفظ فراہم کرے۔

Farmers protest on the streets of Madrid, Spain. Photo: PTI
میڈرڈ، اسپین کی سڑکوں پر کسانوں کا احتجاج۔ تصویر: پی ٹی آئی

چیک جموریہ کے کسان آج اپنے ٹریکٹر اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ سرحد پار کرتے رہے تاکہ ہمسایہ ممالک کے اپنے ساتھیوں سے ملاقات کر سکیں اور یورپی یونین کی زرعی پالیسیوں، بیو رو کریسی اور اپنے کاروبار کے مجموعی حالات کے خلاف ان کی احتجاجی قوت میں اضافہ کر سکیں۔ 
کسانوں کو شکایت ہے کہ ۲۷؍ ممالک کی یورپی یونین کی ماحولیاتی پالیسیاں جیسے گرین ڈیل جس میں کیمیکل کے استعمال اور گرین ہائو س گیس کے اخراج پر پابندیاں عائد ہوتی ہیں، ان کے کاروبا ر کو محدود کرتی ہیں اور ان کی مصنوعات کو غیر یورپی یونین کی زرعی درآمدات سے زیادہ مہنگی بنادیتی ہیں۔ 
کسان اپنی مصنوعات کی کم قیمت کی بھی شکایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یوکرین اور لاطینی امریکہ سے آنے والا اناج اور دیگر زرعی مصنوعات بازار پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔ 
منتظمین کا کہنا ہے کہ کسانوں نے ہمسایہ ممالک جرمنی، پولینڈ اور سلواکیہ کے اپنے ساتھیوں سے سرحد وں پر ملاقات کی۔ اس احتجاج میں وسطی یورپ سے لے کر بالٹکس اور بلقان تک یورپی یونین کے دس ممالک کے کسان شریک ہوئے۔ 
کسانوں نے چیک جمہوریہ کے وزیر زراعت ماریک وائی بورنی، سلواکیہ کے ان کےہم منصب رچرڈ تاکاک اور پولینڈ اور ہنگری کے کسانوں کے نمائندوں کو چیک۔ سلواکیہ کی سرحد ی گزرگاہ جو ہنڈونن ہالک کے نام سے جانی جاتی ہےپر احتجاج کیلئے مدعو کیا جسے سیکڑوں ٹریکٹروں نے بند کر رکھا تھا۔ 
سلواکیہ چیمبرس آف ایگریکلچر اینڈ فوڈ سے تعلق رکھنے والے انڈریج گازڈوز نے کہا کہ ہم یورپی یونین کی مخالفت نہیں کر رہے بلکہ ہمارا احتجاج یورپی کمیشن کے غلط فیصلوں کے خلاف ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK