• Sun, 15 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یورپی یونین کا اسرائیل سے بلا روک ٹوک غزہ راہداری دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

Updated: November 15, 2026, 5:08 PM IST | Berlin

یورپی یونین نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کراسنگ دوبارہ کھولے، بلا روک ٹوک انسانی امداد کی اجازت دے، یونین نے ناصر اسپتال پر حالیہ فضائی حملے کی مذمت کی، اسے `انتہائی تشویشناک قرار دیا، اور زور دیا کہ بین الاقوامی قانون، بشمول بین الاقوامی انسانی قانون، کا ہر وقت احترام کیا جانا چاہیے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

یورپی یونین نے جمعہ کو  خبردار کرتے ہوئے کہ بگڑتے موسم سرما کے حالات اور مسلسل فوجی حملے فلسطینی علاقے میں انسانی بحران کو گہرا کر رہے ہیں، اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں تمام سرحدی کراسنگ دوبارہ کھولے اور انسانی امداد کی فوری اور بلا روک ٹوک ترسیل کی اجازت دے۔ایک بیان میں، یورپی یونین نےیہ  کہتے ہوئے کہ شدید سیلاب اور موسم سرما کے حالات نے پہلے سے حالات سے نبرد آزما آبادی کے لیے زندگی کے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے ،غزہ میں مسلسل اور تباہ کن انسانی بحران پر سنگین تشویش کا اظہار کیا۔یونین نے ناصر اسپتال پر حالیہ فضائی حملے کی بھی مذمت کی، اسے انتہائی تشویشناک قرار دیا، اور زور دیا کہ بین الاقوامی قانون، بشمول بین الاقوامی انسانی قانون، کا ہر وقت احترام کیا جانا چاہیے۔ شہریوں، شہری انفراسٹرکچر، طبی عملے اور سہولیات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئےبیان میں کہا گیا، یورپی یونین ہر وقت بین الاقوامی قانون، بشمول بین الاقوامی انسانی قانون، کے احترام کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ کی صورتحال پر مصر، ترکی اور قطر کے خفیہ اداروں کا اجلاس

مزید برآں یورپی یونین نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ بڑے پیمانے پرمستقل انسانی امداد اور ابتدائی بحالی کی حمایت کو یقینی بنائے، جبکہ اقوام متحدہ، اس کی ایجنسیوں اور انسانی تنظیموں، بشمول غیر سرکاری تنظیموں کے کام میں رخنہ اندازی بند کرے۔اس نے اسرائیل سے بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جبکہ زور دیا کہ امداد کو صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے اور مسلح گروہوں کے ذریعہ موڑا نہیں جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے: نتن یاہو نے اسرائیل کے مفاد پر اپنے ذاتی سیاسی مفادکوترجیح دی : جو بائیڈن

بیان میں نوٹ کیا گیا کہ جنگ بندی کے اعلان کے ایک سال بعد بھی فوجی حملے جاری ہیں، جبکہ رسائی پر پابندیوں نے ضروری سامان کی قلت پیدا کردی  ہے، بشمول مناسب پناہ گاہ، ادویات اور طبی سامان۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK