Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا کلب ورلڈ کپ میں یورپ کے بڑے کلب فاتح

Updated: June 17, 2025, 2:04 PM IST | Agency | New York

پی ایس جی نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو مات دی۔ بائرن میونخ نے آکلینڈ کو روند دیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

فیفا کلب ورلڈ کپ میں یورپ کے بڑے فٹبال کلبوں بائرن میونخ اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )نے جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا۔ اس کے علاوہ بوٹافوگو نے سیئٹل ساؤنڈرس پر معمولی فرق سے کامیابی حاصل کی، جب کہ پالمیراس اور پورٹو کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔ گروپ سی میں اتوار کو مڈفیلڈر جمال موسیالا کے دوسرے ہاف میں کی جانے والی ہیٹ ٹرک کی بدولت بائرن میونخ  نے آکلینڈ سٹی فٹبال کلب پر۰۔۱۰؍ کے ساتھ بڑی جیت درج حاصل کی  جبکہ کنگسلے کومن اور مائیکل اولیس نے بھی ۲۔۲؍ گول  کیے۔ ساچا بو اور تھامس مولر اور دیگر نے بھی ایک ایک گول کیا۔ بائرن کے کھلاڑی مولر نے اپنے ۲۵۰؍ گول مکمل کئے۔  بائرن کی جیت کلب ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت ہے، جس نے۲۰۲۱ء میں  الہلال کی الجزیرہ پر۱۔۶؍سے جیت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گروپ بی میں  نئی یورپی چمپئن  پیرس سینٹ جرمین نے دونوں ہاف میں دو گول کر کے کیلیفورنیا کے پاساڈینا میں روز باؤل میں۸۰؍ہزار سے زیادہ شائقین کے سامنے  ایٹلیٹیکو میڈرڈ میں پر۰۔۴؍گول  سے کامیابی حاصل کی۔ برازیل کے پالمیراس اور پرتگالی ٹیم پورٹو نے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں گروپ اے کے اپنے میچ میں گول کے بغیر ڈرا کیا۔ میچ کے بعد بائرن میونخ کے تجربہ کار کھلاڑی تھامس مولر نے کہاکہ ٹیم کیلئے ۲۵۰؍گول کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میں بنڈس لیگا کے بعد کلب ورلڈکپ کا خطاب بھی جیت جائیں۔ ہم نے ٹورنامنٹ کی اچھی شروعات کی ہے اور اسے ایسے ہی برقراررکھنے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK