• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب کا ہر دشمن پاکستان کا دشمن ہے: پاکستان

Updated: October 01, 2026, 3:51 PM IST | Agency | Rome

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حوثیوں سےسعودی عرب کے دفاع کیلئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔

Pakistan`s Defence Minister Khawaja Asif addressing the media in Rome. Photo: INN
روم میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف میڈیا سے مخاطب۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حوثیوں سے دفاع کے لئےتمام دستیاب ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق منگل کو روم کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لیا تو انہوں نے اس کا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے اتنا کہا کہ جب میں کہتا ہوں کہ ہم سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس جو بھی ذرائع ہیں وہ سعودی عرب کے لئے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے کی اجازت

ان کے مطابق سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کی فوجی صلاحیتیں سعودی عرب کے لئے دستیاب ہوں گی۔یہ بیان سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے فوجی سربراہان کی حالیہ ملاقات کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں حوثیوں کے حملوں کے جواب میں ہونے والے اقدامات  سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے ۷؍ اگست کو مشترکہ مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملے کو تینوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ تینوں ممالک اس کو ایک صرف دفاعی معاہدہ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کسی خاص ملک کے خلاف نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے حوثیوں کو جارح قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع سے متعلق پاکستان کا عزم واضح ہے۔یہ بات بالکل واضح رہنی چاہئے کہ سعودی عرب کا ہر دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK