• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرجول ریونا کو جیل میں لائبریری کلرک کا عہدہ تفویض، یومیہ ۵۲۲؍ روپے اجرت

Updated: September 08, 2025, 5:09 PM IST | New Delhi

سابق رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا، جو ایک ریپ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے، کو پرپّنا اگرہارا جیل میں لائبریری کلرک کا کام سونپا گیا ہے۔

Prajwal Revanna . Photo: INN.
پرجول ریونا۔ تصویر: آئی این این۔

حسّن (Hassan) کاسابق رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا، جو ایک ریپ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے، کو پرپّنا اگرہارا جیل میں لائبریری کلرک کا کام سونپا گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق اس کی ذمہ داریوں میں قیدیوں کو کتابیں جاری کرنا اور ادھار لی گئی کتابوں کا ریکارڈ رکھنا شامل ہیں۔ 
پرجول ریونّا کی ڈیوٹیز
ایک جیل افسر نے پی ٹی آئی کو اتوار کو بتایاکہ اسے روزانہ فرائض مکمل کرنے پر ۵۲۲ ؍روپے یومیہ معاوضہ دیا جائے گا۔ جیل کے قواعد کے مطابق عمر قید کے قیدیوں کو کسی نہ کسی قسم کا کام کرنا لازمی ہے، اور ڈیوٹی ان کی صلاحیت اور دلچسپی کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ ‘‘ذرائع کے مطابق ریونّا نے انتظامی کام میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں لائبریری کے کام پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ڈبل انجن حکومت نے بہار کی ۲؍نسلوں کو برباد کردیا: تیجسوی

ریونّا کو صرف محدود کام کی اجازت
اس نے اس ذمے داری میں ایک دن کا کام مکمل بھی کر لیا ہے۔ عام طور پر قیدیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مہینے میں کم از کم ۱۲ دن کام کریں جو تین دن فی ہفتہ کے حساب سے ہوتا ہے۔ تاہم، ریونّا کا شیڈول فی الحال محدود ہے کیونکہ وہ زیادہ تر وقت عدالت کی کارروائیوں میں شرکت اور وکلاء سے ملاقات میں گزارتا ہے۔ یاد رہے کہ پرجول ریونّا، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کا پوتا اور سینئر جے ڈی (ایس) لیڈر و ہولنر سپورہ کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریوانّا کا بیٹا ہے۔ حال ہی میں ایک ریپ کیس میں ٹرائل کورٹ نے اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK