• Tue, 20 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کابل کے ہائی سیکوریٹی زون میں دھماکہ، کم از کم ۷؍ افرادجاں بحق

Updated: January 20, 2026, 12:15 PM IST | Agency | Kabul

مہلوکین میں سیکوریٹی گارڈ شامل، ۲؍ چینی باشندے اور دیگر کئی زخمی،بلاسٹ گل فروشـی اسٹریٹ پر واقع ہوٹل میں ہوا۔

The explosion took place in a high-security area in Kabul. Picture: INN
کابل میں دھماکہ انتہائی سیکوریٹی والے علاقہ میں ہوا۔ تصویر: آئی این این
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سخت  سیکوریٹی والے  علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں بم دھماکے کے سبب کم از کم۷؍افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو چینی باشندے بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق حکومت نے ابھی ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہیں۔خبر رساں ادارے ’’رائٹرس‘‘ کے مطابق دھماکے میں اب تک کم از کم۷؍افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ دھماکا کابل کے سخت سیکوریٹی والے علاقے میں ہوا ہے جہاں اہم دفاتر، شاپنگ سینٹر، ریستورانوں اور سفارت خانوں کی عمارتیں ہیں اور اسے دارالحکومت کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان عبدالمتین قانی نے  بتایا کہ واقعے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ہلاکتوں کی حتمی صورتحال بعد میں واضح ہوگی۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کے مطابق دھماکا گل فروشـی اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں ہوا جو تجارتی علاقے شہر نو میں واقع ہے۔اے ایف پی کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر فائر فائٹرز، ایمبولینس پہنچیں  گئی ہیں  جو  امدادی کاموں میں  مصروف ہیں اور  پولیس نے  پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دریں اثنا چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا  نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واقعے میں دو چینی شہری شدید زخمی ہیں، ایک افغان سیکوریٹی گارڈ ہلاک ہو چکا ہے اور ریستوران کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK