Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیزل پر برآمدی ڈیوٹی بڑھ کر ۵ء۵۵؍ روپے فی لیٹر، اے ٹی ایف پر۴۲؍ روپے ہو گئی

Updated: April 12, 2026, 5:34 PM IST | Mumbai

حکومت نے ہفتے کے روز ڈیزل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر ایکسپورٹ ڈیوٹی میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیزل پر برآمدی ٹیکس۵ء۲۱؍ روپے فی لیٹر سے بڑھا کر ۵۵ء۵؍ روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

Petrol Rate.Photo:INN
پیٹرول کے دام۔ تصویر:آئی این این

 حکومت نے ہفتے کے روز ڈیزل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر ایکسپورٹ ڈیوٹی میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیزل پر برآمدی ٹیکس۵ء۲۱؍ روپے فی لیٹر سے بڑھا کر ۵ء۵۵؍ روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، جبکہ اے ٹی ایف پر یہ ڈیوٹی ۵ء۲۹؍ روپے سے بڑھا کر ۴۲؍ روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ تاہم، پیٹرول پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس پر ایکسپورٹ ڈیوٹی اب بھی صفر ہے۔
حکومت کا یہ اقدام عالمی توانائی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان ملکی مارکیٹ میں ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔سرکاری بیان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ریونیو میں اضافہ نہیں بلکہ یہ یقینی بنانا ہے کہ برآمد کنندگان بین الاقوامی اور ملکی قیمتوں کے فرق کا غیر منصفانہ فائدہ نہ اٹھا سکیں۔یہ فیصلہ ونڈ فال ٹیکس فریم ورک کا حصہ ہے، جس کے تحت حکومت وقتاً فوقتاً ایندھن کی برآمد پر ٹیکس میں تبدیلی کرتی رہتی ہے تاکہ ریفائنریوں کے منافع اور ملکی ضروریات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔
مزید برآں حکومت اے ٹی ایف پر ریاستوں کی جانب سے عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کم کرنے کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے شہری ہوابازی کی وزارت دیگر محکموں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔مہاراشٹر اور دہلی جیسے ریاستوں میں زیادہ ٹیکس کی وجہ سے میٹرو ایئرپورٹس پر اے ٹی ایف کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ اسی لیے حکومت ایئرپورٹس سے متعلق کچھ فیس کم کرنے کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے اور اس حوالے سے ایئرپورٹ آپریٹرز سے بات چیت کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جب آشا بھوسلے اوربریٹ لی کی جوڑی نے کرکٹ اور موسیقی کے شائقین کو مسحور کر دیا تھا


قابل ذکر بات یہ ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں  ۲۶؍مارچ کو حکومت نے ڈیزل اور اے ٹی ایف پر پہلے ہی ایکسپورٹ ڈیوٹی نافذ کی تھی۔ یہ اقدام ملکی سپلائی بڑھانے اور برآمد کنندگان کو غیر معمولی منافع لینے سے روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:آشابھوسلے:ریڈیو پر پابندی تو دوردرشن نے بھی ہٹا دیا تھا، گیت کوایوارڈ ملا


۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ متاثر ہوئی۔ اگرچہ ۸؍ اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتے کے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہوا، جس سے مارکیٹ کو کچھ ریلیف ملا، تاہم اس پر اب بھی شکوک و شبہات موجود ہیں۔ اس کے باوجود حکومت نے ملکی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے ڈیزل اور اے ٹی ایف پر برآمدی ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK