• Thu, 17 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا بھوٹان دورہ، اہم لیڈروں سےملاقات

Updated: September 17, 2026, 1:53 PM IST | Agency | Thimphu

دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور، وزیر خارجہ بھوٹان کے بادشاہ اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

External Affairs Minister S. Jaishankar with his Bhutanese counterpart Lyonpo D.N. Dhungyel. Photo: INN
وزیر خارجہ ایس جے شنکر اپنے بھوٹان کےہم منصب لائینپو ڈی این دھنگیل کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این
وزیر خارجہ ایس جے شنکر بدھ کو بھوٹان پہنچ گئے۔ ان کا یہ سرکاری دورہ پڑوسی ملک کے ساتھ ہندوستان کے دیرینہ دوستانہ اور باہمی تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے ہو رہا ہے۔
جے شنکر۱۶؍سے ۱۸؍ستمبر تک بھوٹان کے دورے پر ہیں۔ ان کی آمد پر بھوٹان کے وزیر خارجہ لائینپو ڈی این دھنگیل نے ان کا استقبال کیا۔جے شنکر نے ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’آج پارو پہنچ کر بہت خوشی ہوئی۔
 
 
بھوٹان کے وزیر خارجہ لائینپو ڈی این دھنگیل کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ۔ ہمارے منفرد دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے ہونے والی ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔‘‘وزارت خارجہ کے مطابق جے شنکر  اپنے دورے  میں دھنگیل کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ وہ بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک سے شاہی ملاقات بھی کریں گے اور وزیر اعظم شیرنگ توبگے سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان باقاعدگی سے ہونے والے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کے عین مطابق ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ اور باہمی تعاون کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔یادرہےکہ ہندوستان اور بھوٹان نے سفارتی، ترقیاتی اور عوام پر مرکوز اقدامات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسعت دی ہے۔

بھوٹان اہم تجارتی شراکت دار
ہندوستان بھوٹان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور بھوٹان کی مجموعی تجارت میں ہندوستان کا حصہ تقریباً ۸۰؍فیصد ہے۔ مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت۱ء۹؍ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ۴۶؍ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK