Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس آئی آر کا انومریشن فارم آن لائن پر کرنے کی بھی سہولت دستیاب ہے

Updated: July 06, 2026, 5:58 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

جس کا بی ایل او فون نہیں اٹھا رہا ہے یا اس کا نمبر نہیں  لگ رہا ہے، وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ بات یادرکھیں  کہ نام کا املا مختلف ہونے پر فارم مستر د ہوسکتا ہے۔

Image of filling out the SIR `enumeration form` on the website. Photo: INN
ویب سائٹ پر ایس آئی آر کا ’انومریشن فارم‘ بھرنے کا عکس۔ تصویر: آئی این این

۳۰؍ جون سےممبئی اور تھانے سمیت پورے مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی باریکی سے جانچ کی مہم ’ اسپیشل انٹینسیو ریویژن( ایس آئی آر)‘ شروع کر دیاگیا ہے۔ لیکن کئی ووٹروں سے ایسی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ ایس آئی آر کیلئے جس بوتھ لیول آفیسر ( بی ایل او) کو گھر جاکر سروے کرنے اور تفصیل درج کرنے کا ’ انیومریشن فارم‘ تقسیم کرنے اور پُر کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، وہ فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ کئی ایسے شکایتیں بھی مل رہی ہے کہ بی ایل اوکا نمبر نہیں لگتا ہے۔ ایسی شکاتیوں کے سبب الیکشن کمیشن آف انڈیا( ای سی آئی ) کی جانب سے آن لائن ’انومریشن فارم‘پُر کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے لیکن اس سہولت کیلئے ۲؍چیز لازمی ہے۔ ایک تو یہ کہ ووٹر کا موبائل نمبر اس کے ووٹر الیکشن کارڈ نمبر (ایپک) سے لنک ہونا چاہئے اور دوسرے ووٹر الیکشن کارڈکا نمبرجسے ایپک نمبر بھی کہتے ہیں پر ووٹر کا نام جس طرح اور جس املے کے ساتھ درج ہے بالکل اسی املے کے ساتھ آدھار پر بھی درج ہونا لازمی ہے۔ 
بی ایل او سے پریشان حضرات ویب سائٹ: 
https://voters.eci.gov.in/
 پر ایس آئی آر کا ’انومریشن فارم‘ پُرکر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کھولنے پر اسکرین پر ’ فل انومریشن فارم‘ نظر آتا ہے۔ اس پر کلک کرنے پر لاگ ان کیلئے موبائل نمبر یا الیکشن کارڈ نمبر(ایپک نمبر)درج کرنا ہوتا ہے۔ 
ایس آئی آر کے لئے ممبرا کے سرگرم گروپ جاگرگ ناگرک کے مطابق موبائل اپیلیکیشن ’ووٹر ہیلپ لائن ‘ سے بھی اسی طرح ’انومریشن فارم‘ پُر کیاجاسکتا ہے۔ فارم بھرنے سے پہلے اپنی تصویر کو اسکین کر کے`jpg` فارمیٹ میں محفوظ کر لیں (سائز۲؍ ایم بی سے کم ہو)۔ فارم میں تمام معلومات انگریزی میں درست درج کریں۔ 
یہاں  اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کا نام ووٹر آئی ڈی اورآدھار کارڈ میں بالکل ایک ہی اسپیلنگ کے ساتھ ہو۔ اگر نام کا املا مختلف ہوا تو فارم مسترد ہو سکتا ہے۔ آخر میں تمام معلومات کو محفوظ کر کے سبمٹ کر دیں۔ اس طرح آپ بی ایل او کے انتظار کے بغیر اپنا کام آسانی کے ساتھ مکمل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ڈومبیولی: کینسر اسپتال کی تعمیر کیلئے کھدائی سے ۲؍عمارتوں کو خطرہ

فارم جمع کرنے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟
nموبائل لنک کرنا : آن لائن ’ انومریشن فارم ‘پُر کرنے کیلئے آپ کا موبائل نمبر آپ کے ووٹر آئی ڈی ( ایپک)سے لنک ہونا ضروری ہے۔ اگر یہ لنک نہیں ہے تو اسے فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کیلئے آپ کو پہلے ’ووٹرز سروس پورٹل ‘کے ذریعے فارم نمبر ۸؍جمع کرانا ہوگا۔ 
​نام کا مماثل ہونا: آن لائن فارم جمع کرانے کے لئے آپ کےایپک کارڈ پر آپ کے نام کے  اسپیلنگ آپ کے آدھار کارڈ سے بالکل مماثل ہونی چاہئے۔ اگر نام میں کوئی فرق یا غلطی ہے تو آپ کو فارم آف لائن جمع کرانا ہوگا۔ 
کسی اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں : عام ہدایات کے تحت، ابتدائی تقسیم کے مرحلے کے دوران انیومریشن فارم کے ساتھ کوئی بھی بیرونی یا اضافی معاون دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ آدھا کارڈ اورالیکشن کارڈ کی زیراکس دی جاسکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK