Inquilab Logo

معروف امریکی ایم ایم اے فائٹر ایمبر لیبروک مشرف بہ اسلام

Updated: October 05, 2023, 2:57 PM IST | Washington

امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ایمبر لیبروک نے انسٹاگرام پر قبولِ اسلام کا اعلان کیا

Amber Leibrock. Photo: INN
ایمبر لیبروک۔ تصویر: آئی این این

۳۵؍سالہ ایتھلیٹ ایمبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ(پی ایف ایل) کے فیدر ویٹ ڈویژن میں مقابلہ کیلئے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نےحال ہی میں انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اس مذہب نے ان کی زندگی پر کس طرح مثبت اثر ڈالا ہے۔ایمبر لیبروک نےانسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ پُرسکون ماحول میں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئےنظر آرہی ہیں۔ پوسٹ کےکیپشن میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند مہینوں نے میری زندگی بدل دی، اس دوران زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے، میں نے اتنی سخت محنت کی جتنی میں نے پہلے کبھی نہیں کی تھی مگر پھر بھی مثبت نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Amber Marie (@amberleibrock_mma)

اُنہوں نے مزید لکھا کہ وہ لوگ بھی مجھ سے دور ہوگئے جن سے میں سب سے زیادہ محبت کرتی تھی جس سے میری دنیا ہی پلٹ گئی۔پھر پلک جھپکتے ہی سب کچھ سمجھ میں آنے لگا اور ہر چیز مجھے اللہ کے قریب کرنے لگی اور میں دین اسلام کی تلاش پر مجبور ہو گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ یہ حالات اور اتار چڑھاؤ زندگی میں اتنی خیر کیلئے آ رہے ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ اب زندگی کے اس مقام پر پہنچنے کے بعد لگتا ہے کہ سب کچھ بالکل ویسا ہے جیسا ہونا چاہئے تھا بلکہ اس سےبھی کہیں زیادہ بہتر ہے۔ایمبر لیبروک نے اپنے طویل کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ جو ہوا اللہ کی مرضی سے ہوا، اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہےپھر چاہے اچھا ہو یا برا ۔اُنہوں نے اپنے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ یہ ایک حیرت انگیز سال رہا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا، میں ہر اس چیز کی منتظرہوں جو مجھے آگے ملنے والی ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایمبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے سے متعلق بتایا کہ ان کے مینٹور مجید حمید نے اس سلسلے میں ان کی بہت رہنمائی کی اور ان ہی کی بدولت اسلام قبول کرنے کی راہ آسان بنی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK