مشہور گلوکار گرو رندھاوا کا ایکس اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک مخفی پوسٹ شیئر کیا تھا جس میں مبینہ طور پر پنجابی گلوکاردلجیت دوسانجھ پر تنقید کی گئی تھی۔
EPAPER
Updated: June 27, 2025, 9:00 PM IST | Mumbai
مشہور گلوکار گرو رندھاوا کا ایکس اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک مخفی پوسٹ شیئر کیا تھا جس میں مبینہ طور پر پنجابی گلوکاردلجیت دوسانجھ پر تنقید کی گئی تھی۔
مشہور گلوکار گرو رندھاوا نے اپنے ایکس ہینڈل (جسے پہلے ٹویٹر کہا جاتا تھا) کو غیرفعال کر دیا ہے۔ پنجابی گلوکار کا ایکس اکاؤنٹ، جس پر جمعرات کو ایک مخفی پوسٹ شیئر کی گئی تھی، اب غیر فعال ہے۔ گرو رندھاوا کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کا نام ’’گرو آفیشل‘‘ تھا جس پر اب لکھا ہوا ہے ’’یہ اکاؤنٹ اب موجود نہیں ہے۔‘‘ یاد رہے کہ گرو رندھاوا، جس میں پوشیدہ طور پر دلجیت دوسانجھ پر تنقید کی گئی تھی، کے ایک مخفی پوسٹ ڈالنے کے بعد ان کا ایکس اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا ہے۔ گرو رندھاوا نے اپنے پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن صارفین نے کہا تھا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ پر تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مظفر علی نے سنجے لیلا بھنسالی کی ’’ہیرا منڈی‘‘ کو بہترین سیریز قرار دیا
گرو نے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’پی آر ٹیم صلاحیت سے زیادہ باصلاحیت ہے۔ تنازع روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ وہ دن قریب ہے جب ہمارے لوگ آنکھیں کھولیں گے اور سچ دیکھیں گے۔ ایل او ایل۔ ہر ماہ کے پہلے دن بم برسائے جاتے ہیں۔ پی آر اور فنکاروں پر خدا مہربانی کرے۔‘‘ انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ’’اگرکوئی شخص مکمل طور پر غیر ملکی بھی ہوجائے تو اسے اپنے ملک کو دھوکہ نہیں دینا چاہئے۔ کسی کو بھی اس ملک کو دھوکہ نہیں دینا چاہئے جس پر اس نے پرورش پائی ہے۔‘‘ گلوکار نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ’’اگر آپ کی شہریت ہندوستانی نہ ہو تو بھی آپ یہاں پیدا ہوئے ہیں، یہ یادرکھئے۔ ملک نے ہمیں عظیم فنکار دیئے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہئے۔ اس جگہ پر فخر کیجئے جہاں آپ پیدا ہوئے ہیں۔ صرف ایک مشورہ ہے۔ اب دوبارہ تنازع مت کھڑا کر دیجئے گا اور ہندوستانیوں کو کنفیوژ مت کیجئے۔ پی آر فنکاروں سے بڑا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ کو اپنی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر تنقیدوں کانشانہ بنایا جارہا ہے۔