مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنا اسٹارٹ اپ ’’اے آئی فیسٹا‘‘ لانچ کیا ہے جس پر مختلف اے آئی چیٹ بوٹس کو ایک ہی وقت میں ایک ہی جگہ استعمال کیا جاسکے گا۔ دھرو راٹھی نے کہا کہ اےآئی فیسٹا کو لانچ کرنے کا مقصد اے آئی چیٹ بوٹس میں تعصب کو ختم کرنا ہے۔
EPAPER
Updated: August 24, 2025, 2:15 PM IST | Mumbai
مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنا اسٹارٹ اپ ’’اے آئی فیسٹا‘‘ لانچ کیا ہے جس پر مختلف اے آئی چیٹ بوٹس کو ایک ہی وقت میں ایک ہی جگہ استعمال کیا جاسکے گا۔ دھرو راٹھی نے کہا کہ اےآئی فیسٹا کو لانچ کرنے کا مقصد اے آئی چیٹ بوٹس میں تعصب کو ختم کرنا ہے۔
مشہور یوٹیوبر دھرو راٹی نے ’’اے آئی فیسٹا‘‘ نامی ایک پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس میں متعدد اے آئی ٹولز کو یکجا کیا گیا ہے۔ دھروراٹھی، جن کے یوٹیوب پر ۵ء۲۹؍ ملین سبسکرائبرز ہیں، نے ۱۷؍ اگست ۲۰۲۵ء کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے اسٹارٹ اپ کے لانچ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اعلانیہ ویڈیو میں اس اسٹارٹ اپ کو بنانے کے پیچھےکی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نیا اسٹارٹ اپ روایتی بلین ڈالر کے آئیڈیا سے مختلف ہے۔ یہ اسٹارٹ اپ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چیٹ بوٹس سے متعلقہ روزمرہ کے مسائل کو حل کرے گا۔‘‘
تاہم، ٹیک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد صارفین نے دھرو راٹھی کے اے آئی فیسٹا لانچ کرنے کے خیال پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’کالج پروجیکٹ‘‘ قرار دیا تھا۔ دھرو راٹھی نے ان تنقیدوں پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ انہوں نے آؤٹ لگ میگزین کے انٹرویو میں کہا کہ ’’اےآئی فیسٹا کو گروک اور ڈیپ سیک جیسے اے آئی چیٹ بوٹس میں تعصب کو ختم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مختلف چیٹ بوٹس میں جانبداری کے حوالے سے کہا کہ ’’ڈیپ سیک چینی حکومت جبکہ گروک ایلون مسک کیلئے جانبدار ہے۔‘‘
اے آئی فیسٹا لانچ کرنے کا خیال کیسے آیا؟
دھروراٹھی نے اے آئی فیسٹا کو لانچ کرنے کا آئیڈیا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’دراصل،مجھے اور میری ٹیم کو مختلف اے آئی ٹولز کو استعمال کرنے میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ میری ٹیم مختلف مسائل جیسے پروڈکشن، ویڈیوز اور حقائق کی درستگی کی تحقیق کرنے کیلئے مختلف اے آئی ٹولز کا استعمال کرتی ہے۔ لیکن ہم نے مشاہدہ کیا کہ ہر اے آئی ٹول مختلف مقاصد کیلئے بہترین ہے۔‘‘مثال کے طور پرچیٹ جی پی ٹی اپنے اسٹائل میں جواب دینے اور حقائق کی تحقیق کرنے کیلئے بہترین ہے۔ کلاؤڈ اے آئی تحریر کیلئے اچھا ہے جبکہ جیمینائی دیگر ٹاسک اور گروک انٹرنیٹ پر مواد تلاش کرنے کیلئے بہترین ہے۔ اسی لئے ہمیں مختلف اے آئی ٹولز کیلئے مختلف سبسبکرپشن لینا پڑتا تھا جس کیلئے ہر ماہ ۱۰۰؍ ڈالر خرچ ہوتے تھے۔ اسی لئے میں نے متعدد ڈیولپرز سے خرچ کم کرنے کے طریقے پر بات کی اور مجھےیہ آئیڈیا ملا۔ابتدائی طور پر ہم نے اے آئی فیسٹا کواپنے ذاتی استعمال کیلئے لانچ کیا ہے تا کہ ہم ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام اے آئی چیٹ بوٹس کا استعمال کر سکیں۔ اس نے ہماری قوت میں اضافہ کیا ہے کیونکہ تمام اے آئی چیٹ بوٹس ایک ہی وقت میں ایک ہی پلیٹ فارم پر جواب دے رہے ہیں۔‘‘