غزہ میں صحافیوں کی ہلاکتوں پر ہندوستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہندوستان نے بدھ کو غزہ میں اسرائیلی حملے میں پانچ صحافیوں کی ہلاکت کو ’حیران کن‘ اور’انتہائی افسوسناک‘ قرار دیا۔
EPAPER
Updated: August 27, 2025, 10:09 PM IST | New Delhi
غزہ میں صحافیوں کی ہلاکتوں پر ہندوستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہندوستان نے بدھ کو غزہ میں اسرائیلی حملے میں پانچ صحافیوں کی ہلاکت کو ’حیران کن‘ اور’انتہائی افسوسناک‘ قرار دیا۔
غزہ میں صحافیوں کی ہلاکتوں پر ہندوستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہندوستان نے بدھ کو غزہ میں اسرائیلی حملے میں پانچ صحافیوں کی ہلاکت کو ’حیران کن‘ اور’انتہائی افسوسناک‘ قرار دیا۔ یہ صحافی پیر کو خان یونس کے ناصر ہسپتال پر ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والے کم از کم۲۰؍ افراد میں شامل تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ صحافیوں کا قتل حیران کن اور انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہندوستان نے ہمیشہ تنازعات میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی حکام پہلے ہی تحقیقات شروع کر چکے ہیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: دہلی میں میٹرو ٹرین کے کرایوں میں اضافہ، مسافر پریشان
اس حملے کے بعد اسرائیل کو بین الاقوامی سطح پر مذمت کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ۲۵؍ اگست کو اسرائیل کی جانب سے غزہ کے الناصر ہسپتال پر حملہ کیا گیا جس میں ۵؍صحافی سمیت ۲۰؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں درجنوں صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق ۲۴؍اگست کو اسرائیلی حملوں میں کم از کم ۶۳؍فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز انخلاء کے منصوبے کو مسلط کرنے کی کوشش میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ الجزیرہ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غزہ پر کئے گئے اسرائیلی حملوں میں ۶۳؍فلسطینی ہلاک ہوگئے۔