• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کسانوں نے یوگی حکومت کیخلاف محاذ کھولا، الہ آباد میں زبردست احتجاج

Updated: October 27, 2026, 12:38 PM IST | Agency | Allahabad

راکیش ٹکیت کا الزام، کہا:بی جے پی حکومت حصول اراضی کے عوض کسانوں کو مناسب معاوضہ نہیں دے رہی ہے۔

Farmer leader Rakesh Tikait arrived at the Mahapanchayat on Monday. Photo: INN
پیر کوکسان لیڈر راکیش ٹکیت مہاپنچایت میں پہنچے۔ تصویر: آئی این این

الہ آباد میں پیرکو بھارتیہ کسان یونین  کی’کسان کرانتی مہاپنچایت‘ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کسانوں نے یوگی حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کااعلان کیا۔ منڈیرا منڈی میں ہونے والی پنچایت میں کسان لیڈر چودھری راکیش ٹکیت ٹریکٹر چلا کر پہنچے۔ علاقے کے کسان لیڈروں  نے راکیش ٹکیت کا پرجوش استقبال کیا۔ مہاپنچایت میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اُترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد سے بی جے پی حواس باختہ ہے‘‘

اس موقع پر ٹکیت نے کہا کہ ملک میں زمین کا حصول ایک بڑا مسئلہ ہے۔ فیکٹریاں لگائی جا رہی ہیں، ہائی ویز بنائے جا رہے ہیں لیکن کسانوں کو مناسب معاوضہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ ’بی کے یو ‘  ان دنوں ضلعی سطح پر پنچایتیں منعقد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے چھ ماہ قبل جتنی بھی بیان بازیاںہوتی ہیں، وہ فیک ہوتی ہیں۔ عوام چاہیں گے تو سرکار بدل جائے گی۔ انہوں نے حکومت کو ٹھیک سے رہنے کا انتباہ بھی دیا ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK