بالی ووڈ میں کچھ گیت ایسے ہوتے ہیں جو ریلیز ہونے کے برسوں بعد بھی لوگوں کی زبان پر رہتے ہیں۔ ان گیتوں کی مقبولیت میں جہاں موسیقی اور اداکاری کا اہم کردار ہوتا ہے، وہیں ان کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ اور حیران کن واقعات بھی انہیں یادگار بنا دیتے ہیں۔
ملائیکا اروڑہ۔ تصویر: آئی این این
بالی ووڈ میں کچھ گیت ایسے ہوتے ہیں جو ریلیز ہونے کے برسوں بعد بھی لوگوں کی زبان پر رہتے ہیں۔ ان گیتوں کی مقبولیت میں جہاں موسیقی اور اداکاری کا اہم کردار ہوتا ہے، وہیں ان کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ اور حیران کن واقعات بھی انہیں یادگار بنا دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک گیت فلم ’دل سے‘ کا ’چھیاں چھیاں‘ ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ چلتی ٹرین پر رقص کرکے ملائیکا اروڑہ نے اپنی الگ شناخت بنائی تھی۔
پردے پر ان کا رقص جتنا دلکش اور آسان دکھائی دیتا ہے، اس کی شوٹنگ اتنی ہی مشکل اور خطرناک تھی۔ اس گیت کی عکس بندی کے دوران ملائیکا کو تیز ہوا اور ٹرین کی رفتار کے باعث اپنا توازن برقرار رکھنے میں دشواری پیش آئی تھی۔ صورت حال یہاں تک پہنچ گئی کہ انہیں رسی سے باندھنا پڑاتاکہ کہیں وہ گر نہ پڑیں لیکن شوٹنگ ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا تھا کہ رسی سے باندھنے کی وجہ سے ان کی کمر پر زخم بن گئے تھے۔ملائیکا اروڑہ نےاپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ اور ٹیلی ویژن سے کیا۔اے آر رحمان کی موسیقی، گلزار کے بول اور فرح خان کی کوریوگرافی نے اس گیت کو ایک یادگار تخلیق بنا دیا۔ آج بھی اس گیت کا ذکر آتےہی چلتی ٹرین پر رقص کرتے شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑہ کا منظر ذہن میں تازہ ہوجاتا ہے۔