Inquilab Logo Happiest Places to Work

کسانوں کو صرف پیداوار تک محدود نہیں رہنا چاہئے، انہیں کاروباری بھی بننا چاہئے: دھنکر

Updated: May 27, 2025, 12:12 PM IST | Agency | Narsinghpur

نائب صدر جمہوریہ کا نرسنگھ پور میں منعقدہ کرشی صنعت سمیلن کی افتتاحی تقریب سے خطاب، کہا ’’کسان کو کاروبار اور صنعت کا بھی علم ہونا چاہئے۔‘‘

Vice President Jagdeep Dhankar and others on the occasion of the Agri-Industry Symposium. Photo: PTI
کرشی صنعت سمیلن کے موقع پرنائب صدر جگدیپ دھنکر اور دیگر۔ تصویر: پی ٹی آئی

نائب صدر جگدیپ دھنکر نے پیر کو کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ کسانوں کے کھیتوں سے ہوکر گزرتا ہے اور اگر کسان خود کو صرف پیداوار تک محدود رکھنے کے بجائے کاروباری بن جائیں تو۲۰۴۷ء سے پہلے ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب پورا ہو جائے گا۔
 دھنکر مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور میں منعقدہ  کرشی صنعت سمیلن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی اسٹیج پر موجود تھے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسان تقدیر کے معمار اور ہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔اسی سلسلے میں انہوں نے ایگریکلچر انڈسٹری کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور صنعت کو ایک ساتھ لانا ایک بڑا آئیڈیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مدھیہ پردیش ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں سب سے بڑی چھلانگ لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست کو اس طرح کے پروگرام منعقد کرکے مدھیہ پردیش کی تقلید کرنی چاہئے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر یادو ثقافتی طور پر بھی زراعت سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈیری انڈسٹری کو فروغ دیا ہے۔ اب، حکومت ہند کی وزارت زراعت ’زرعی سائنسداں آپ کی دہلیز پر‘ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے جو زراعت کے شعبے میں مزید سہولت فراہم کرے گا۔ دھنکرنے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ کسانوں کے کھیتوں سے ہوتا ہوا گزرتا ہے۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو صرف پیداوار تک محدود نہ رکھیں بلکہ مارکیٹنگ میں بھی شامل ہوں۔ کسان کو کاروبار اور صنعت کا بھی علم ہونا چاہئے۔ مدھیہ پردیش وہ ریاست ہوگی جہاں کسان کاروباری ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK