Inquilab Logo

کورونا کا خوف: مالیگائوں میں راستے سنسان، صنعتی سرگرمیاں ٹھپ

Updated: March 21, 2020, 10:57 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

 کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے پارچہ بافی صنعت بھی متاثر ہورہی ہے ۔بین الاقوامی سطح پرمعاشی سرگرمیاں ٹھپ ہوجانے سے کاٹن اورپالیسٹرکےکپڑوں کی فروخت میں زبردست گراوٹ آئی ہے ۔پارچہ بافی صنعت کے علاوہ دوسرے کاروبار بھی مرحلہ وار بندہورہےہیں ۔ یومیہ بازار اور ہفتہ واری مارکیٹ میں بھی خریداروں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔جمعہ کے روایتی بازار میں خریداروں کا جم غفیر قابل دید رہا ۔

No industrial activities in Malegaon. Photo Inquilab
مالیگاؤں میں صنعتی سرگرمیاں ٹھپ۔ تصویر: انقلاب

 کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے پارچہ بافی صنعت بھی متاثر ہورہی ہے ۔بین الاقوامی سطح پرمعاشی سرگرمیاں ٹھپ ہوجانے سے کاٹن اورپالیسٹرکےکپڑوں کی فروخت میں زبردست گراوٹ آئی ہے ۔پارچہ بافی صنعت کے علاوہ دوسرے کاروبار بھی مرحلہ وار بندہورہےہیں ۔ یومیہ بازار اور ہفتہ واری مارکیٹ میں بھی خریداروں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔جمعہ کے روایتی بازار میں خریداروں کا جم غفیر قابل دید رہا ۔
کپڑے کی خریداری ٹھپ ،پاورلوم کارخانے بند 
 کیلاش مہتا (صدرمالیگائوں گرے کلاتھ اسوسی ایشن)نے ایک مکتوب جاری کرکے آگاہ کیا ہےکہ آئندہ ۱۵؍ دنوں تک ڈیلیوری نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں رُک جانے سے مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔ خریداروں کی جانب سے موقف سامنے آنے کے بعد کپڑا تیار کرنے والے پاورلوم مالکان نے کارخانے ۵؍ دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری انتظامیہ مستعد،چو طرفہ الرٹ 
 کورونا وائرس اور حکومتِ ہند کی وزارت صحت عامہ کی جانب سےمطلوبہ تعائون کے پیش نظر مقامی سطح پر سرکاری انتظامیہ مکمل طور سے مستعد ہوگئی ہے۔میونسپل کمشنرکشور بوروڈے، سندیپ گھگھے (ایڈیشنل ایس پی)، لکشمن راوت (ایڈیشنل کلکٹر )، وجیا نند شرما (ایس ڈی ایم)، آر راجپوت (تحصیلدار)، ڈاکٹر کشور ڈانگے (میڈیکل آفیسر)کے ساتھ دادا بھسے (کابینی وزیر)، مفتی محمد اسماعیل قاسمی (رکن اسمبلی )، محمد مستقیم (صدر جنتادل ایس) وغیرہ کی مختلف مراحل میں ہونے والی میٹنگوں میں مالیگائوں اور اطراف کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سرکاری اسپتالوں میں ’آئیسولیشن وارڈز‘کی تشکیل اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے انتظامات پر گفت وشنید کی گئی ۔ 
دینی اقامتی درسگاہوں میں تعطیل 
 مالیگائوں میں جاری دینی اقامتی مدارس میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے بیشتر مدارس میں تقریب ختم بخاری شریف ملتوی ہوگئی ہے۔ سالانہ امتحانات بھی بعد میں لئے جائیں گے۔ بیرون ریاست سے علم دین کے حصول کیلئے آنے والے طلبہ کی واپسی کیلئے بہتر انتظامات دینی مدارس کےمدرسین اور ذمہ داران کررہے ہیں ۔پوارواڑی میں جاری دارالیتمیٰ میں سرکاری محکمہ صحت عامہ کے کارندوں نے پہنچ کر زیر تعلیم طالبات کو صفائی اور کورونا وائرس سے تدارک کی تدابیر بتائیں ۔
شہر میں دکانیں بند 
 شہر میں بھیڑ بھاڑ کیلئے مشہور گاندھی کپڑا مارکیٹ کو مکمل طورسےبند کیاجارہاہے۔شہری انتظامیہ کی جانب سےجاری ہدایات کی روشنی میں مچھلی بازار،بڑ ی بازار، صراف بازار، مارکیٹ یارڈ سوئیگائوں ،راول گائوں ناکہ مارکیٹ میں بیشتر دکانیں بند کی جارہی ہیں ۔قدوائی روڈ ، محمد علی روڈ ، اولڈ بس اسٹیشن،نیو بس اسٹیشن کے اطراف میں واقع دکانیں اور دوسرے کاروبار ازخود بند ہورہے ہیں ۔شہر میں ہُو کا عالم اور ہر طرف راستے سنسان دکھائی دے رہے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK