Inquilab Logo

درجۂ حرارت میں اضافہ، آبی ذخائر میں کمی ، مالیگائوں میں پانی کی قلت کے آثار

Updated: April 10, 2024, 11:49 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

انتظامیہ کے مطابق صورتحال یہی رہی توشہر میں جہاں ۲؍ روز ناغے سے پانی سپلائی کیا جا رہا ہے اسے ۳؍ یا ۴؍ روز ناغے سے سپلائی کرنا پڑے گا

Now only 29% water is left in the Maligai section (File).
مالیگائوں کےحصے کا اب صرف ۲۹؍ فیصد پانی باقی رہ گیا ہے (فائل)

ذخائر آب کی سطح میں مسلسل کمی کے سبب مالیگائوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔محکمہ آب رسانی سے جاری معلومات کے مطابق وہ ذخائر آب (ڈیم )جہاں سے مالیگائوں کو پانی فراہم   کیا جاتا ہے وہاں  صرف ۲۹؍فیصد  پانی محفوظ رہ گیا ہے۔ درجۂ حرارت میں اضافے کے سبب پانی تیزی سے بھاپ بن کر ہوا میں تحلیل ہوتا جارہاہے ۔ اطلاع  کے مطابق گرنا ڈیم میں ۵۷؍ ہزار ۴۲۰؍ ملین کیوبک فٹ پانی کا ذخیرہ ہے ۔چنکاپورڈیم میں۵۷۱؍ملین کیوبک فٹ پانی محفوظ ہے۔ مالیگائوں کیلئے ۷۰؍فیصد گرنا ڈیم سے تو باقی ۳۰؍ فیصد ذخیرئہ آب چنکاپورڈیم سے سالانہ کوٹے کے مطابق مختص ہوتا ہے۔
 مالیگائوں کیلئے روزانہ ۶۵؍ملین کیوبک فٹ  پانی درکار ہوتاہے۔۳۹؍پانی کی بڑی ٹنکیوںکی مدد سے پورے شہر کے ۴۱۹؍حصوں میںپانی فراہمی کا نظام رواں دواں ہے۔رویندر جادھو (میونسپل کمشنر ؍ایڈ منسٹریٹر)نے کہا ہے کہ فی الحال مالیگائوں میں۲؍دن ناغے سے پانی سپلائی کیا جا رہا  ہے۔ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں ہو رہی بتدریج کمی کے سبب مستقبل قریب میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیجئے کہ مالیگائوں میں قلت آب ممکن ہے۔ ۲؍دن ناغے کی بجائے ۳؍یا ۴؍دنوںکے ناغے سے شہریوں کو پینے اوراستعمال کیلئے پانی فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس معاملے میں شہری انتظامیہ سنجیدگی سے غورخوض میں مصروف ہے کہ شہریان مالیگائوں کو آبی قلت کے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔مانسون کے اثرات فی الوقت دِکھائی نہیں دیتے ۔ مالیگائوں کے مضافات میں دیہی علاقوں میں قحط پڑچکاہے۔کم وبیش ۲۷؍ دیہاتوں میں ٹینکروںکے ذریعے پینے کا پانی سپلائی ہورہاہے۔

malegaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK