اکشے کمار اور پریہ درشن کی ہارر کامیڈی ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی ریلیز کو عید پر آنے والی ’’دھرندھر ۲‘‘ سے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ انڈسٹری کے مفاد اور باکس آفس حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 03, 2026, 5:13 PM IST | Mumbai
اکشے کمار اور پریہ درشن کی ہارر کامیڈی ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی ریلیز کو عید پر آنے والی ’’دھرندھر ۲‘‘ سے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ انڈسٹری کے مفاد اور باکس آفس حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا ہے۔
اکشے کمار اور معروف ہدایتکار پریہ درشن ایک دہائی سے زائد عرصے بعد دوبارہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ جوڑی تین فلموں؛ ہیرا پھیری ۳، بھوت بنگلہ اور حیوان، پر بیک وقت کام کر رہی ہے، جس سے شائقین کی توقعات خاصی بلند ہیں۔ ان میں سے ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی ریلیز اپریل ۲۰۲۶ء کیلئے طے تھی، تاہم اب اسے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق عید پر ’’دھرندھر ۲‘‘ کی متوقع ریلیز اور اس کے ممکنہ بڑے باکس آفس اثرات کے پیشِ نظر، اکشے کمار اور تبو کی اداکاری والی ’’بھوت بنگلہ‘‘ کے پروڈیوسرز نے اس کی تھیٹر ریلیز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، اکشے کمار اس بات سے آگاہ ہیں کہ ’’دھرندھر ۲‘‘ باکس آفس پر تاریخ رقم کر سکتی ہے اور وہ کسی ایسے ممکنہ تاریخی لمحے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے۔ ذرائع نے بتایا کہ اکشے ایک ہوشیار بزنس مین ہیں اور انہوں نے دیکھا کہ ’’دھرندھر‘‘ کے پہلے حصے نے کرسمس ریلیز پر کس طرح شاندار کامیابی حاصل کی۔ اسی تناظر میں، انہوں نے پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ مشاورت کے بعد نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی’’او مائی گاڈ ۳‘‘ میں رانی مکھرجی کی شمولیت
ذرائع نے مزید کہا کہ اکشے کمار کسی تاریخ پر ’’ملکیت‘‘ کا دعویٰ نہیں کرتے۔ وہ انڈسٹری کے مجموعی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں اور آدتیہ دھر اور جیوتی دیشپانڈے کے ساتھ ’’دھرندھر ۲‘‘ پر تفصیلی گفتگو کے بعد خود ہی ’’بھوت بنگلہ‘‘ کو ایک یا دو ماہ کیلئے مؤخر کرنے پر آمادہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے: انیس بزمی کی نئی فلم میں اکشے کمار اور ودیا بالن، شوٹنگ ۱۵؍ جنوری سے
’’بھوت بنگلہ‘‘ کے بارے میں
مافوق الفطرت عناصر کے ساتھ ایک ہاررکامیڈی کے طور پر پیش کی جانے والی ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں وامیکا گبی کو ہیروئن اور میتھیلا پالکر کو ان کی بہن کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم ’’ہیرا پھیری‘‘، ’’بھول بھلیاں‘‘ اور ’’بھاگم بھاگ‘‘ جیسی لا زوال فلموں کے اداکاروں کو ایک بار پھر اسکرین پر واپس لا رہی ہے۔ فلمسازوں نے اس کے ذریعے ایک شاندار سنیما تجربے کا وعدہ کیا ہے۔ فلم میں وسیع پیمانے پر وی ایف ایکس استعمال کیا جائے گا کیونکہ پریہ درشن اس پروجیکٹ کو بڑے کینوس پر پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے مافوق الفطرت عناصر پران (قدیم روایات) سے متاثر ہیں اور انہیں نہایت باریکی سے فلمایا گیا ہےؤ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ پریش راول، راج پال یادو اور آنجہانی اسرانی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔