• Tue, 13 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار کی’’او مائی گاڈ ۳‘‘ میں رانی مکھرجی کی شمولیت

Updated: January 02, 2026, 10:01 PM IST | Mumbai

’’او مائی گاڈ ۳‘‘ میں رانی مکھرجی کی شمولیت نے فلم کو نئی بلندی عطا کر دی ہے۔ اکشے کمار اور رانی مکھرجی کی جوڑی، امیت رائے کی ہدایت کاری اور ایک زیادہ مضبوط سماجی کہانی کے ساتھ، یہ فلم ۲۰۲۶ء کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی ریلیزز میں شامل ہو چکی ہے۔

Akshay Kumar and Rani Mukerji. Photo: INN
اکشے کمار اور رانی مکھرجی۔ تصویر: آئی این این

دو کامیاب قسطوں کے بعد، جن میں پاریش راول اور پنکج ترپاٹھی نے اہم کردار ادا کیے، ’’او مائی گاڈ ۳‘‘ نے اپنی کاسٹنگ میں ایک بڑی اور چونکا دینے والی شمولیت کی ہے۔ اس نئی قسط میں رانی مکھرجی کو شامل کر لیا گیا ہے، جسے انڈسٹری میں ایک بڑی کاسٹنگ پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ رانی مکھرجی کی شمولیت نہ صرف فرنچائز کے قد کو مزید بلند کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی ۱۹۹۰ء کی دہائی کے دو مقبول ترین ستارے رانی مکھرجی اور اکشے کمار ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اسی وجہ سے ’’او مائی گاڈ ۳‘‘ کو حالیہ برسوں کی سب سے زیادہ بے صبری سے منتظر فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اقوامِ متحدہ میں صومالیہ کے سفیر کی اسرائیل پر تنقید

فلم کی تیاری سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ یہ حالیہ برسوں کی سب سے نمایاں کاسٹنگ میں سے ایک ہے۔ ان کے مطابق، ’’او مائی گاڈ‘‘ اکشے کمار کی سب سے پسند کی جانے والی فرنچائزز میں شامل ہے، اور رانی مکھرجی کے شامل ہونے سے اس کی کشش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانی کی موجودگی کہانی میں تازگی اور وزن لائے گی، جو فلم کو ایک نئے سطح پر لے جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، ’’او مائی گاڈ ۳‘‘ اس وقت پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے وسط تک شروع کر دی جائے گی۔ فلم کے تخلیقی ورژن پر بات کرتے ہوئے، بتایا گیا کہ ہدایت کار امیت رائے نے اس بار ایک ایسی کہانی تیار کی ہے جو پچھلی دونوں قسطوں کے مقابلے میں زیادہ وسیع، زیادہ بامعنی اور زیادہ چیلنجنگ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر: فلسطینی پرچم چھپا ہیلمٹ پہنے کرکٹر سے پولیس کی تفتیش

ذرائع کے مطابق اکشے کمار ابتدا ہی سے اس بات پر واضح تھے کہ ’’او مائی گاڈ ۳‘‘ کو ہر سطح پر بڑا بنایا جائے پھر چاہے وہ کہانی ہو، جذباتی گہرائی ہو یا اداکاری۔ رانی مکھرجی کی شمولیت نے اس ورژن کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور فلم کے مجموعی اسکیل میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ پہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد، اکشے کمار ایک بار پھر امیت رائے کے ساتھ مل کر اس فرنچائز میں اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔ سماجی مسائل کو تفریح کے ساتھ پیش کرنے کے منفرد انداز کے باعث ’’او مائی گاڈ‘‘ فرنچائز نے ہندی سنیما میں ایک الگ شناخت بنائی ہے۔ تیسری قسط کے ساتھ فلم ساز اس شناخت کو مزید گہرا اور مؤثر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: وجے دیوراکونڈا کی ایکشن تھریلر ’’کنگڈم‘‘ کا سیکوئل منسوخ

اکشے کمار کی واپسی نے پہلے ہی شائقین میں خاصا جوش پیدا کر دیا تھا، جبکہ رانی مکھرجی کی انٹری نے اس جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دو طاقتور اداکاروں اور امیت رائے کی سماجی طور پر بامعنی کہانی کے امتزاج کے ساتھ، ’’او مائی گاڈ ۳‘‘ اس وقت زیرِ تیاری سب سے زیادہ متوقع بالی ووڈ فلموں میں شامل ہوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK