• Fri, 19 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا عرب کپ: مراکش نے سنسنی خیز فائنل میں اُردن کو شکست دے دی

Updated: December 19, 2025, 5:43 PM IST | Doha

مراکش نے ایک سنسنی خیز فائنل میں اردن کو اضافی وقت میں شکست دے کر فیفا عرب کپ ۲۰۲۵ءکا تاج اپنے سر سجا لیا۔ قطر میں کھیلے جانے والے اس تاریخی میچ نے مراکش کی فٹ بال تاریخ میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ کر دیا جہاں انہوں نے ۲۰۲۲ء کے فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کر کے عالمی سطح پر نام کمایا تھا۔

Morrocon Team.Photo:INN
مراکش کی فٹبال ٹیم۔ تصویر:آئی این این

 مراکش نے ایک سنسنی خیز فائنل میں اردن کو اضافی وقت میں شکست دے کر فیفا عرب کپ ۲۰۲۵ءکا تاج اپنے سر سجا لیا۔ قطر میں کھیلے جانے والے  اس تاریخی میچ نے مراکش کی فٹ بال تاریخ میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ کر دیا جہاں انہوں نے ۲۰۲۲ء کے فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی  کر کے عالمی سطح پر نام کمایا تھا۔مراکش اور اردن کے درمیان عرب کپ کے فائنل میچ نے ۲۰۲۲ء کے ورلڈ کپ فائنل کی یاد دلا دی، مراکش نے دو بار خسارے میں جانے کے باوجود اُردن کو پہلا عرب کپ جیتنے سے روکا اور شاندار انداز میں ٹرافی اٹھائی۔   اسامہ تنان نے اٹلس لائنز کو ایک شاندار طویل فاصلے کے گول کے ساتھ برتری دلائی، تاہم اردن نے دوسرے ہاف میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر علی اولوان کے ذریعے شاندار جواب دیا۔ 

 فارورڈ نے دوبارہ شروع ہونے کے تین منٹ بعد ہی برابر کر دیا، محند ابو طحہ کی جلدی سے لی گئی کارنر کے بعد قریب سے ہیڈنگ کر کے گول کیا۔ 

 ہاف کے وسط میں اردن کو پنالٹی دی گئی جس میں الوان نے گول کر کے اردن کو دوبارہ برتری دلا دی۔ مراکش نے برابری کی تلاش میں بے حد دباؤ ڈالا اور وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے ایک کارنر حمد اللہ کے پاس آیا، جنہوں نے قریب سے گول کر دیا۔ اضافی وقت کے۱۰۰؍ ویں منٹ میں حمد اللہ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو۲۔۳؍ کی فیصلہ کن برتری دلائی، جس کے بعد مراکشی شائقین میں جشن کا آغاز ہو گیا۔ دن کے آغاز میں، سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان تیسری پوزیشن کا میچ خراب موسم کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا، فیفا نے تصدیق کی کہ تیسری پوزیشن کا فیصلہ متعلقہ کمیٹی کی جانب سے مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ایلون مسک کے اسٹار لنک نے اوپن اے آئی کے پڑوس میں دفتر کھولا

طارق سکتوئی کی زیرِ نگرانی مراکش کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں بہترین دفاعی لائن کے ساتھ کھیلی جس نے فائنل سے پہلے پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھایا تھا۔ دوسری جانب اردن کی ٹیم نے بھی متاثر کن کارکردگی دکھائی جو آئندہ سال پہلی بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔یہ ٹورنامنٹ قطر کے قومی دن کے موقع پر اختتام پذیر ہوا جس نے خلیجی ریاست میں فٹ بال کے ایک شاندار سیزن کو مکمل کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ڈیون کونوے کی ڈبل سنچری کی مدد سے نیوزی لینڈ نے ۵۷۵؍رن پر اننگز ڈکلیئرکردی

فیفا عرب کپ ۲۰۲۵ء میں عرب دنیا کی ۱۶؍ افریقی اور ایشیائی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام میچز ان ۶؍ اسٹیڈیمز میں کھیلے گئے جو ۲۰۲۲ء کے ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے تھے۔ اٹلس لائنز (مراکش) کی یہ فتح ان کی فٹ بال کی دنیا میں مسلسل بڑھتی ہوئی برتری کا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK