• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفاورلڈکپ: میزبان شہروں کو فنڈنگ منجمد ہونے کے باعث منصوبہ بندی میں مشکلات

Updated: February 27, 2026, 3:10 PM IST | New York

اہم مسئلہ یہ تھا کہ رقم فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (ایف ای ایم اے) سے موصول نہیں ہو رہی تھی، جو کہ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی کے تحت کام کرتی ہے۔ محکمہ کو فنڈنگ منجمد کیے جانے کا سامنا ہے، جو منی ایپولس میں آئی سی ای ایجنٹس کے ہاتھوں دو امریکی شہریوں کی ہلاکت کے بعد عمل میں آیا۔ منگل (۲۴؍فروری) کو فنڈنگ منجمد ہونے کا گیارہواں دن تھا۔

Fifa World Cup.Photo:INN
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:آئی این این

امریکہ میں ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کے میزبان شہروں (جو میکسیکو اور کنیڈاکے ساتھ مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں) نے کانگریس کو خبردار کیا کہ مختص شدہ فنڈز پر پابندی  آئندہ ٹورنامنٹ کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ معاملات ہاؤس ہوم لینڈ سیکوریٹی کمیٹی کی سماعت کے دوران اٹھائے گئے۔ سب سے بڑا مسئلہ  ایف ای ایم اے  سے رقم نہ ملنا تھا۔
امریکی میزبان شہروں کو مالی بحران کا سامنا
ایف ای ایم اے  کی جانب سے۱۱؍ میزبان شہروں کے لیے تقریباً ۹۰؍کروڑ ڈالر مختص کیے گئے تھے۔  ایف ای ایم اے کی ویب سائٹ کے مطابق ۶۲؍ کروڑ ۵۰؍ لاکھ ڈالر  سیکوریٹی  اور تیاری  کیلئے   جبکہ ۲۵؍کروڑ ڈالر ڈرون خطرات کی نشاندہی، سراغ رسانی اور ان کے تدارک کی صلاحیت بڑھانے کے لیے رکھے گئے تھے۔
 حکام نے کہا کہ مختلف شہروں میں ایونٹ کے ہموار انعقاد کے ذمہ دار ادارے وفاقی حکومت اور ایک دوسرے کے ساتھ مؤثر رابطہ  میں ناکام رہے ہیں۔ کمیٹی نے دیگر ممکنہ مسائل بھی سنے جو ایونٹ میں خلل ڈال سکتے ہیں، جن میں ڈرون حملوں کا خطرہ، انسانی اسمگلنگ، سیکوریٹی میں آئی سی ای  کی شمولیت اور میکسیکو میں منشیات کے کارٹیل رہنماایل مینچو کے قتل کے بعد حالیہ تشدد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پیوش گوئل سے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنیک کی ملاقات

میامی ورلڈ کپ میزبان کمیٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر رے مارٹینیز، جنہوں نے۷؍کروڑ ڈالر کے وفاقی فنڈ کے لیے درخواست دی ہے، نے کہا کہ ’’ٹورنامنٹ میں ۱۰۷؍ دن باقی ہیں، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ فین فیسٹ کی تعمیر شروع کرنے میں تقریباً ۷۰؍ دن رہ گئے ہیں۔ یہ فیصلے فوری کرنے ہوں گے۔ اگر ہمیں یہ رقم نہ ملی تو ہماری منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کے لیے یہ تباہ کن ہو سکتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش تلاش کرنے میں سیکڑوں فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں: ٹرمپ


امریکہ میں ورلڈ کپ کی تاریخیں اور مقامات
فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء کا آغاز ۱۱؍جون کو ہوگا جبکہ مریکہ میں پہلا میچ ۱۲؍جون کو لاس اینجلس  میں کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر امریکہ  ۱۶؍شہروں میں۷۸؍ میچوں کی میزبانی کرے گا۔
لاس اینجلس کے علاوہ جن امریکی شہروں میں میچز کھیلے جائیں گے ان میں اٹلانٹا، ڈیلاس، بوسٹن ، ہاؤسٹن ، کانساس سٹی، میامی، نیویارک سٹی، نیوارک ، سیٹل، فلاڈیلفیا اور سان فرانسسکو بے    شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK