ووٹر لسٹ کی باریکی سے جانچ کا سروے ’ ایس آئی آر‘مہاراشٹر میں ۳۰؍ جون سے شروع ہونے والا ہے جو ۲۹؍ جولائی تک جاری رہے گا۔
EPAPER
Updated: June 02, 2026, 3:13 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
ووٹر لسٹ کی باریکی سے جانچ کا سروے ’ ایس آئی آر‘مہاراشٹر میں ۳۰؍ جون سے شروع ہونے والا ہے جو ۲۹؍ جولائی تک جاری رہے گا۔
ووٹر لسٹ کی باریکی سے جانچ کا سروے ’ ایس آئی آر‘مہاراشٹر میں ۳۰؍ جون سے شروع ہونے والا ہے جو ۲۹؍ جولائی تک جاری رہے گا۔ اس سروے میں بوتھ لیول آفیسر ( بی ایل او) گھر گھر جاکر ووٹروں کی تصدیق کریں گے اور ووٹروں سے ایک فارم جسے ’ انومریشن فارم ‘ کہا جاتا ہے، وہ بھی بھرنے دیں گے ۔ اس فارم میں ووٹروں کا نام ، موجودہ ووٹر لسٹ کی تفصیل اور گزشتہ ایس آئی آر (جو مہاراشٹرمیں اکثر حلقوں میں ۲۰۰۲ء میں ہوا تھا) اس وقت کے ووٹر لسٹ کی تفصیل درج کرنا ہے۔ شہریوں کوسہولت کیلئے ممبرا کلوا حلقہ کے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ اور ایس آئی آر بیداری مہم چلانے والے شاداب خان سر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’انومریشن فارم ‘کا نمونہ جاری کیا گیا ہےاور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پہلے سے ہی یہ فارم پُر کر کے رکھ لیں ۔
یہ بھی پڑھئے:سیٹیلائٹ تصاویر نے غزہ کی ہولناک تباہی دنیا کے سامنے رکھ دی
فارم میں کیاکیا پُر کرنا ہے:اس میں سب سے اوپر بی ایل او کا نام اور اس کا موبائل نمبر لکھا جائے گا۔ اس کے بعد ۴؍ کالم میں ’پری پرنٹیڈ‘ لکھا ہے ، یہ فارم میں چھپ کر آئے گا۔ فارم کے دائیں جانب ووٹر کی پاسپورٹ سائز کی وہائٹ بیک گراؤنڈ والی کلر فوٹو چپکائی جائے گی۔ اسکے نیچے ووٹر کی موجودہ ووٹر لسٹ کی تفصیل درج کرنا ہے ( تاریخ پیدائش، آدھار نمبر، موبائل نمبر، والد/ سرپرست کانام،اگر والد / سرپرست کا الیکشن کارڈ کا نمبر ( ایپک نمبر) ہے تو وہ ،والدہ کا نام، اگر ممکن ہو تو والدہ کا ایپک نمبر، اگر شادی شدہ ہو تو بیوی کا نام،اگر ہوتو ایپک نمبرلکھنا ہے ۔ اسکے نیچے کالم میں ووٹر کی گزشتہ ایس آئی آر کی تفصیل لکھنا ہے۔ اس میں ووٹر کا نام ، ایپک نمبر، رشتہ دار کا نام اگر ووٹر کا نام گزشتہ ایس آئی آر میں موجود تھا تو اس کالم میں اسے’ سیلف‘ لکھنا ہوگا۔ اور اگر اس کانام درج نہیں تھا لیکن والد، والدہ ، دادا، دادی ، نانا یا نانی میں سے کسی ایک کا نام درج تھا تو ان کانام اور ’رشتہ دارکے تفصیل ‘کے کالم میں درج کرنا ہوگااور ان سے ووٹر کا کیا رشتہ ہے ، وہ بھی لکھنا ہوگا۔ آخر میں اسمبلی حلقہ ( اے سی)نمبر،پارٹ نمبر (یادی نمبر) اور نمبر شمارلکھنا ہوگا۔