بالی ووڈ کی مایہ ناز پلے بیک سنگر آشا بھونسلے کے انتقال کی خبر سے پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی، اور فلمی دنیا کی متعدد شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
EPAPER
Updated: April 12, 2026, 8:03 PM IST
بالی ووڈ کی مایہ ناز پلے بیک سنگر آشا بھونسلے کے انتقال کی خبر سے پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی، اور فلمی دنیا کی متعدد شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ کی مایہ ناز پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کے انتقال کی خبر سے پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی، اور فلمی دنیا کی متعدد شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ’ڈریم گرل‘ اور رکنِ پارلیمنٹ ہیما مالنی نے آشا بھونسلے کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آشا تائی اب ہمارے درمیان نہیں رہیں! یقین نہیں آتا کہ اتنی زندہ دل شخصیت ہمیں چھوڑ کر چلی گئی۔ ان کے ساتھ میرا گہرا جذباتی تعلق تھا۔ ان کی آواز اور انداز نے میرے کئی گانوں کو مقبول بنایا۔ یہ مہاراشٹر اور پورے ہندوستان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔‘‘
معروف اداکارہ سائرہ بانو نے کہا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں آشا تائی سے جڑنے کا موقع ملا۔ مشہور موسیقار اے آر رحمان نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا:’’وہ اپنی آواز اور شخصیت کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ وہ ایک لاجواب فنکارہ تھیں۔‘‘اداکار اکشے کمار نے بھی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آشا بھوسلے کی سریلی آواز ہمیشہ امر رہے گی اور ہندوستانی موسیقی انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے:پاور پلے کا اصلی دنگل: راجستھان کے بلے باز یا حیدرآباد کے نواب، کون مارے گا میدان؟
فلمساز کرن جوہر نے لکھا: ’’یہ کہنا کہ ہم نے آج ایک لیجنڈ کو کھو دیا، بہت کم ہوگا۔ آشا جی جیسی کوئی نہیں تھی۔ ان کی آواز نے نہ صرف ایک نسل بلکہ پورے سنیما کے دور کو متعین کیا۔‘‘ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ آشا جی جیسا کوئی نہیں، اور ان کا جانا ان کی زندگی اور انڈسٹری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی فلم ’’ماتر بھومی‘‘ براہِ راست او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟
بھجن گلوکار انوپ جلوٹا نے کہا’’آشا جی کی زندگی ہم سب کے لیے ایک مثال ہے۔ لتا جی اور آشا جی ایک ادارہ تھیں، جنہوں نے موسیقی کی ایک پوری درسگاہ چھوڑ دی ہے۔‘‘ فلمساز مدھر بھنڈارکر نے کہا کہ ہندوستانی سنیما میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گلوکار شنکر مہادیون نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’یہ ہم سب کے لیے ایک بہت افسوسناک دن ہے۔ ان کا موسیقی ہمیشہ زندہ رہے گا، جب تک انسانیت قائم ہے۔ ‘‘اس کے علاوہ عدنان سمیع، کیلاش کھیر اور منوج منتشر نے بھی آشا بھوسلے کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے انتقال کو موسیقی کی دنیا کا عظیم نقصان قرار دیا۔