• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کے ڈی ایم ٹی کی خستہ حال بسوں پر جرمانہ عائد کیا گیا

Updated: September 11, 2024, 5:27 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

کلیان ریجنل ٹرانسپورٹ آفس(آر ٹی او) نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر کلیان ڈومبیولی میونسپل ٹرانسپورٹ (کے ڈی ایم ٹی) کی ۱۸؍ بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۸۶؍  ہزار ۳۰۰ ؍روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

Violation of traffic law is being prosecuted. Photo: INN
ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ تصویر : آئی این این

کلیان ریجنل ٹرانسپورٹ آفس(آر ٹی او) نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر کلیان ڈومبیولی میونسپل ٹرانسپورٹ (کے ڈی ایم ٹی) کی ۱۸؍ بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۸۶؍  ہزار ۳۰۰ ؍روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
  کے ڈی ایم ٹی کے قافلہ میں کل ۱۴۱؍ بسیں ہیں جن میں سے ۷۰ ؍بسیں سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں۔بقیہ بسیں فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے خراب حالت میں گنیش گھاٹ ڈپو پر کھڑی ہیں۔ کچھ  بیدار شہریوں نے کلیان آر ٹی او سے شکایت کی تھی کہ کے ڈی ایم ٹی کی کچھ خستہ حال بسیں جن سے بڑی مقدار میں سیاہ دھواں نکل رہا ہے، سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں۔شیوسینا(ادھو) کے کلیان اسمبلی کے پرمکھ  روپیش بھویئر نے مکتوب لکھ کر کلیان آر ٹی او سے سرکاری خستہ حال بسوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے مکتوب میں لکھا تھا کہ کے ڈی ایم ٹی کی ایک بھی بس آر ٹی او کی گائیڈ لائن کے مطابق نہیں چل رہی ہے۔ اس سے بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز کلیان آر ٹی او کے ریجنل آفیسر اشوتوش بارکول نے کے ڈی ایم سی کی ۱۸ ؍بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۸۶ ؍ ہزار ۳۰۰ ؍روپے جرمانہ عائد کیا۔اس ضمن میں انقلاب نے روپیش بھویئر سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ کے ڈی ایم ٹی انتظامیہ انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھنگار بسوں کو بھی چلا رہا ہے۔ایسے میں مسافروں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے وہیںفضائی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔عیاں رہے کہ ریاستی حکومت نے کے  ڈی ایم ٹی کو ۲۰۷ ؍ نئی الیکڑک بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا جس میں سے محض۱۰ ؍بسیں ہی دستیاب کروائی ہیں۔اس بارے میں کے ڈی ایم ٹی کے منیجر سے رابطہ قائم کیا گیا مگر انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK