Updated: June 16, 2025, 5:02 PM IST
| Pune
ڈاؤنڈ-پونے شٹل ٹرین کے بیت الخلاء میں ایک شخص کے بیڑی پھینکنے کی وجہ سے تشزدگی، ۵۵ ساله مسافر حراست میں، ٹرین کے کچرے کے ڈبے میں بیڑی پھینک دی، کاغذ اور فضلے کی وجہ سے آگ پھیل گئی، مسافروں شٹل میں افراتفری، کوچ میں چند ہی مسافر بیٹھے تھے، جانی نقصان نہیں ہوا، ایک بھی شخص زخمی نہیں فوری طور پر آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈونڈ سے پونے جانے والی شٹل ٹرین کے بیت الخلاء میں ایک ۵۵؍ سالہ مسافر کے کچرے کے ڈبے میں بیڑی پھینکنے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔ ۵۵؍ سالہ مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈونڈ سے پونے جانے والی شٹل ٹرین کے بیت الخلاء میں آگ لگنے کی وجہ سے مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔ ڈونڈ ریلوے پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا تھا اور کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ آگ پونے کے بیوات کے قریب تقریباً ۸؍ بجے لگی تھی۔ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے کے تعلق سے ایک ۵۵؍ سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ایک مسافر نے ڈونڈ پوٹرین کے ڈی ای ایم یو ( ڈیزل الیکٹرک ملٹی پل یونٹ ) کے کچرے کے ڈبے میں مبینہ طور پر تمبا کو نوشی کرنے کے بعد بیڑی پھینک دی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح ۸؍ بجے پیش آیا تھا- کچرے کے ڈبے میں کاغذ اور فضلہ تھا جس کی وجہ سے آگ پھیل گئی جس کے بعد بیت الخلاء سے دھواں اٹھنے لگا اور مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔ پولیس نے کہا کہ اس وقت کوچ میں چند ہی مسافر سوار تھے۔