مشہور فلمساز انوراگ کشیپ اپنی ہدایتکاری میں بنی اگلی فلم ’’نشانچی‘‘ کے ذریعے پردہ سیمیں پر واپس آئیں گے جس میں دو بھائیوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ یہ فلم ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 4:34 PM IST | Mumbai
مشہور فلمساز انوراگ کشیپ اپنی ہدایتکاری میں بنی اگلی فلم ’’نشانچی‘‘ کے ذریعے پردہ سیمیں پر واپس آئیں گے جس میں دو بھائیوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ یہ فلم ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
’’نشانچی‘‘ میں مونیکا پوار، محمد ذیشان ایوب، کمد مشرا اور دیگر نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں آئشوری ٹھاکر اس فلم کے ذریعے اپنے اداکاری کی شروعات کریں گے۔ فلم کو امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو تقسیم کرے گا۔ انوراگ کشیپ نے اس فلم کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’۲۰۱۶ء میں ہم نے ’’نشانچی‘‘ کی اسکرپٹ لکھی تھی، تب سے میں اس فلم کو بنانے پر غور کر رہا ہوں اور ایسے اسٹوڈیو کا انتظار کر رہا ہوں جو بھروسہ کرتا ہے کہ میں یہ کر لوں گا۔
امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو نے اسے پسند کیا، اس پر یقین کیا اور اس کی تکمیل میں تعاون کیا۔ میری ساری فلموں کے ساتھ ایسا ہی ہوا جسے لوگوں نے پسند کیا، ان کا تعاون بڑے پروڈیوسرز اور عظیم اسٹوڈیوز نے کیا۔
یہ بھی پڑھئے: راکیش ماریا کی بائیوپک پر کام کرنے کے بعد روہت شیٹی "گول مال ۵" پر کام کریں گے
’’نشانچی‘‘ انسانی جذبات، محبت، دھوکہ دہی، طاقت، جرم، سزا، اور ان سب کے نتائج سے متعلقہ کہانی ہے۔‘‘ انہوں نے فلم کے طریقہ کار پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’مجھے اس کہانی کو اپنے بہترین انداز میں بیان کرنے کیلئے ایک خوبصورت عملے اور قابل فنکاروں کا تعاون حاصل رہا۔ امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو کی ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لئے ایک بہترین تجربہ تھا۔ ہم پرجوش اور اداس ہیں اور ہمیں انتظار ہے کہ ستمبر میں اس کی ریلیز کے بعد مداح اسے دیکھیں گے۔‘‘ ندھی مدھوک، جو امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو اور پرائم ویڈیو کے ڈائریکٹر اور ہیڈ ہیں، نے کہا کہ ’’نشانچی‘‘ سسپنس، محبت، تنازع اور مختلف کرداروں سے بھرپور کہانی ہے۔ فلم کی منفرد موسیقی انوراگ کشیپ کے تخلیقی نظریے کا نتیجہ ہے۔