Inquilab Logo Happiest Places to Work

میٹا کے برطرف ملازمین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

Updated: July 16, 2026, 12:05 PM IST | California

سوشل میڈیا کمپنی میٹا کو ایک نئے قانونی چیلنج کا سامنا ہے، جہاں۲۶؍ ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفی کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام استعمال کیا، جس کے باعث معذور، بیمار یا میڈیکل رخصت لینے والے ملازمین کو غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا گیا۔

Mark Zuckerberg. Photo: INN
مارک زکر برگ۔ تصویر: آئی این این

سوشل میڈیا کمپنی میٹا کو ایک نئے قانونی چیلنج کا سامنا ہے، جہاں۲۶؍ ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفی کیلئے  مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام استعمال کیا، جس کے باعث معذور، بیمار یا میڈیکل رخصت لینے والے ملازمین کو غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا گیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میٹا نے رواں سال ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کے عمل میں پیداواری کارکردگی اور اے آئی ٹوکن کے استعمال جیسے پیمانوں کو بنیاد بنایا، جس سے وہ ملازمین متاثر ہوئے جو بیماری، معذوری یا اہل خانہ کی دیکھ بھال کے باعث کام سے غیر حاضر رہے تھے۔  درخواست گزاروں کے مطابق انہیں مئی میں مطلع کیا گیا تھا کہ ان کی ملازمتیں۲۲؍ جولائی سے ختم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے دعوؤں پر نجی ثالثی مکمل ہونے تک برطرفیوں کا عمل عارضی طور پر روک دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری جانب میٹا کے ترجمان نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ کمپنی میں افرادی قوت سے متعلق فیصلے مصنوعی ذہانت نہیں بلکہ انسان کرتے ہیں۔ مقدمے میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ میٹا نے ملازمین کی درجہ بندی کیلئے  متعدد داخلی اے آئی سسٹمز استعمال کیے، جن میں ’میٹا میٹ‘ نامی لارج لینگویج ماڈل، ملازمین کی معلومات محفوظ رکھنے والا سیکنڈ برین سسٹم، اور ایسا پروڈکٹیویٹی اسکور شامل تھا جو کی بورڈ کے استعمال، اسکرین ایکٹیویٹی، ای میلز اور براؤزر ہسٹری کا تجزیہ کرتا تھا۔ درخواست گزاروں کا الزام ہے کہ کمپنی نے اپنے اے آئی سسٹمز کو تعصب کے حوالے سے جانچنے میں بھی ناکامی دکھائی، جو کیلیفورنیا اور نیویارک سٹی کے نئے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ مقدمہ اس لحاظ سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ کسی بڑی امریکی کمپنی کے خلاف ملازمین کی برطرفیوں میں مصنوعی ذہانت کے مبینہ استعمال پر دائر ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK