• Thu, 03 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آر رَد مگر طلبہ کی یونینیں اب بھی پوری طرح مطمئن نہیں

Updated: September 03, 2026, 2:30 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اپنے خصوصی اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے پیپر لیٖک کے خلاف احتجاج کرنے پر طلبہ کے خلاف درج تمام ایف آئی آررَد کرنے کا جو فیصلہ دیا ہے، اس پر ممبئی میں احتجاج میں پیش پیش رہنے والی طلبہ کی تنظیم نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اپنے خصوصی اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے پیپر لیٖک کے خلاف احتجاج کرنے پر طلبہ کے خلاف درج تمام ایف آئی آررَد کرنے کا جو فیصلہ دیا ہے، اس پر ممبئی میں احتجاج میں پیش پیش رہنے والی طلبہ کی تنظیم نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) اور پروگریسیو اسٹوڈنٹس یونین کے عہدیداران نےمکمل اطمینان کا اظہار نہیں کیا۔ ان کے بقول حکومت کی باتوں اور وعدوں پر آسانی سے یقین کرنا مشکل ہے، اس لئے ہم سب نگاہ رکھیں گے کہ کس طرح  معاملات ختم کئے جاتے ہیں پھر اسی حساب سے آئندہ کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مانسون کا آخری مہینہ شروع ہوا اور سڑکوں کی مرمت کی تجویز منظور کی گئی

ایس ایف آئی ممبئی کی صدر نتاشا دراڈے نے کہا کہ ’’ سپریم کورٹ کے ذریعے ایف آئی آر رد کرنے کا حکم دیا جانا خوش آئند ہے مگرمکمل اطمینان اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب یہ کارروائی اختتام کو پہنچے۔ ‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’ اس سےقبل بھی حکومت نے متعدد مواقع پر اعلانات کئے لیکن وہ اعلان ہی رہا۔اس لئے جب تک  باقاعدہ کیس ختم نہیں کردیئے جاتے، مکمل اطمینان کا اظہار نہیںکیا جاسکتا ۔‘‘ یہ بھی کہا کہ ’’اسکول، ایجوکیشن سسٹم اور  میونسپل اسکول بند کئے جانے کے خلاف ہماری مہم جاری رہے گی۔ آج ۳؍ستمبر کو آزاد میدان میں اس کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔ہم سب نے جو احتجاج کیا تھا یا کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت کی ، وہ ہماراوقتی موقف نہیںتھا بلکہ ہم تو برسوں سے ایجوکیشن سسٹم کو درست کرنے اور اسکولوں کوبہتربنانے اور ٹھوس تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں اورصدائے احتجاج بلند کررہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پرانسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والے۳؍ طلبہ کی درخواست مسترد

پروگریسیواسٹوڈنٹس یونین کی صدر سامیا کورڈے نے کہاکہ ’’کیس ختم کئے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے مگرصد فیصد اطمینان بخش نہیں۔ جب تک یہ کارروائی اختتام کو نہ پہنچ جائے اس وقت تک مکمل اطمینان کرنے کامطلب شاید خود کو دھوکہ دینا ہوگا۔اس لئے کہ پہلے بھی ایسی کئی مثالیں ہیں مگر اس دفعہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے اس لئے امید زیادہ ہے پھر بھی ابھی انتظار کرناہوگا ۔‘‘ 

واضح ہوکہ نیٖٹ پیپر لیٖک کے خلاف ۲۰؍ سے ۲۵؍جولائی تک  احتجاج کیلئے طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر کو سپریم کورٹ نے  آرٹیکل ۱۴۲؍ کے تحت  اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کالعدم کردیاہے۔ یاد رہے کہ ممبئی میں۱۲؍ ایف آئی درج کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK